استنبول میں اردوان کے25سالہ اقتدار کا سورج غروب، اپوزیشن مئیر بنانے میں کامیاب

Spread the love

استنبول(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ

ڈویلپمنٹ پارٹی ( ے کے پی)کی جانب سے استنبول میں دوبارہ انتخاب کروانے کی

اپیل التوا کا شکار ہونے کے باوجود ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہونے پر

اپوزیشن کی مرکزی جماعت ر پبلکن کے امیدوار کو میئر قرار دے دیا گیا۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 31 مارچ کو ترکی میں

ہونے والے مقامی انتخابات کے حتمی نتائج میں اپوزیشن جماعت ریپبلکن

پیپلزپارٹی نے ترکی کے معاشی حب میں اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ

پارٹی کے 25 سال اقتدار کا خاتمہ کردیا۔استنبول میں اے کے پی کی ناکامی اردوان

کیلئے بہت بڑا دھچکا ہے کیونکہ انہوں نے 1990ء میں استنبول کے میئر کی

حیثیت سے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور بالآخر 2002ء میں ان کی

جماعت اقتدار میں آئی تھی۔

Leave a Reply