jtn jaiza1

استعفوں پر بضد پی ڈی ایم کی 9 جماعتوں سے متعلق دلچسپ حقیقت

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن جائزہ رپورٹ) استعفے دلچسپ حقیقت

پیپلز پارٹی کو استعفے کا کہنے والی 9 جماعتوں سے متعلق دلچسپ حقیقت سامنے

آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل اکثر جماعتیں اسمبلیوں سے

مستعفی ہونے پر دباؤ ڈال رہی ہیں، تاہم پاکستان پیپلز پارٹی اس کی سختی سے

مخالفت کر رہی ہے، لیکن دلچسپ بات تو یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کو استعفے کا

کہنے والی 9 جماعتوں میں سے 5 جماعتوں کی کوئی سیٹ ہی نہیں باقی پارٹیوں

کی قومی اسمبلی میں سیٹیں بہت کم ہیں۔

=-= یہ بھی پڑھیں: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا مسقتبل کیسا—–؟

پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) میں شامل جمعیت علماء پاکستان کی

قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں۔ دوسری جماعت قومی وطن پارٹی ہے جس

کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ ہیں ان کی بھی کوئی قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں۔

جمعیت اہلحدیث کی بھی قومی اسمبلی میں کوئی نشست نہیں۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

کی جماعت نیشنل پارٹی کا بھی قومی اسمبلی میں کوئی رکن نہیں۔ محمود اچکزئی

کی جماعت پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا بھی قومی اسمبلی میں کوئی رکن نہیں۔

یعنی 9 میں سے پانچ جماعتوں کی قومی اسمبلی میں کوئی سیٹ ہی نہیں، جبکہ

چھٹی جماعت عوام نیشنل پارٹی ہے جس کی قومی اسمبلی میں ایک جبکہ اختر

مینگل کی جماعت بی این پی مینگل کی چار سیٹیں ہیں۔ جے یو آئی ف کی قومی

اسمبلی میں 14 نشستیں ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن کے قومی اسمبلی میں 83 ارکان

اسمبلی ہیں۔ یعنی استعفے کی حامی 9 میں سے 7 جماعتوں کے کل ملا کر قومی

اسمبلی میں صرف 5 ارکان ہیں۔ اسمبلیوں سے استعفے کا کہنے والی 5 جماعتیں

ایسی ہیں جن کا قومی اسمبلی میں کوئی ممبر ہی نہیں۔

=-=ضرور پڑھیں: نوازشریف کی فضل الرحمان کو بڑی پیشکش

صدر پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ اور سربراہ جمعیت علماء اسلام ف مولانا فضل

الرحمان نے کہا ہے آدھا ایوان خالی ہو گیا تو پیپلزپارٹی کو بھی استعفے دینے

پڑیں گے، لانگ مارچ سے قبل 9 جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں، اختلاف رائے

کے باوجود پی ڈی ایم متحد ہے، پیپلزپارٹی کو ساتھ رکھنا چاہتے ہیں، ان کے

مﺅقف کا انتظار ہے۔ پی ڈی ایم اجلاس کی اندرونی باتوں کو افشاں کرنا بد دیانتی

ہے، اختلاف رائے کے باوجود پی ڈی ایم متحد ہے۔ گزشتہ روز کے اجلاس میں

بھی اختلاف رائے پایا گیا، لانگ مارچ سے قبل 9 جماعتیں استعفوں پر متفق ہیں،

پیپلزپارٹی نے سی ای سی سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے، ہماری کوشش ہے

پیپلزپارٹی کو سمجھ آجائے، ہم پیپلزپارٹی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

استعفے دلچسپ حقیقت

=قارئین=:خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply