تحریک عدم اعتماد رکوانے کیلئے متحرک، استعفا نہیں دوں گا،جام کمال

Spread the love

استعفا نہیں دوں گا

کوئٹہ،لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے خلاف عدم اعتماد رکوانے کے لئے

متحرک ہوگئے۔ جام کمال نے کسی صورت بھی استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ چند

ناراض لوگوں کی وجہ سے صوبے کی ترقی و خوشحالی کا سفر نہیں روک سکتا۔بلوچستان کی

سیاسی غیر یقینی صورتحال، بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین کی دوسری اہم بیٹھک آج

ہوگی، اسپیکر عبدالقدوس بزنجو، سردار صالح بھوتانی اور جان جمالی کوئٹہ میں موجود ہیں۔ گزشتہ

رات بھی ناراض اراکین نے ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد سمیت

دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔دوسری طرف وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے حمایت

کرنے کی درخواست پر جمیعت علمائے اسلام نے معذرت کرلی،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو لاہور

میں مولانا فضل الرحمان سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی، مولانا عبدالغفور حیدری

نے مولانا کو وزیراعلی بلوچستان جام کمال سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا،انہوں

نے بتایا کہ جے یو آئی نے جام کمال کی حمایت کی درخواست پر ان سے معذرت کر لی ہے، مولانا

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ تین سال تک جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنائے رکھا اور

اپوزیشن کے ساتھ بھی ان رویہ انتہائی نامناسب رہا،مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پانی سر سے

گزر چکا ہے، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ

درست ہے۔

استعفا نہیں دوں گا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply