خیبرپختونخوا، ویکسینیشن سے انکاری اساتذہ و سٹاف کا سکولز میں داخلہ بند

خیبرپختونخوا، ویکسینیشن سے انکاری اساتذہ و سٹاف کا سکولز میں داخلہ بند

Spread the love

پشاور(بیورو چیف، عمران رشید) اساتذہ سٹاف داخلہ بند

Journalist Imran Rasheed

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں سے سٹاف کی

ویکسینیشن کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ویکسینیشن سے انکاری سٹاف کا سکولوں

میں داخلہ بند کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام وفاقی حکومت کی

جانب سے تمام سکولز، کالجز میں سٹاف کی ویکسینیشن کو لازمی قراردیئے

جانے اور محکمہ تعلیم کے تمام سٹاف کی 10 اگست تک ویکسینیشن مکمل کرنے

کی ہدایت کے بعد اٹھایا گیا تھا اور کہا گیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد ویکسین نہ

لگوانے والے عملے کا تعلیمی اداروں میں داخلہ بند کر دیا جائے گا۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

معلوم ہوا ہے کہ صوبے کے متعدد اضلاع سے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعینات

تدریسی و انتظامی عملہ کے ویکسین نہ لگانے کی شکایات موصول ہوئی تھیں،

جس پر محکمہ تعلیم نے تمام اضلاع سے ویکسین نہ لگوانے والے عملے کی

رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایات جاری کی ہیں کہ ویکیسن نہ لگوانے والے

تدریسی و انتظامی سٹاف کو اس وقت تک تعلیمی اداروں میں داخل نہ ہونے دیا

جائے جب تک وہ ویکیسن نہیں لگوا لیتے اور ویکسینیشن کا مصدقہ سرٹیفکیٹ

جمع نہیں کراتے- محکمہ تعلیم کی سخت ہدایات سامنے آنے پر اب تک ویکسین نہ

لگوانے والے تدریسی و انتظامی عملے نے کہا مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ حکام

ویکسین لگوانے کی تاریخ میں 30 اگست تک توسیع کرنے سمیت تعلیمی اداروں

میں ویکسی نیشن کا انتظام کریں تاکہ وہ ویکسیینیشن کروا سکیں-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

قبل ازیں خیبرپختونخوا میں کرونا ویکسین کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آنے

کی بھی رپورٹ بھی آ چکی ہے جس میں بتایا گیا کہ صوبے کے 17 اضلاع میں

ویکسین کی تعداد کم لیکن اندراج زیادہ ہے، اور ویکسییشن نہ کروانے والے افراد

کو بھی رجسٹرڈ کیا گیا، رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پشاور سمیت 17 اضلاع میں

ویکسین لگوائے بغیر اندراج کے انکشاف پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ خیبر پختونخوا

کی ہدایت پر ہسپتالوں میں بغیر ویکسین انداراج کی انکوائری شروع کر دی گئی

ہے، اور متعلقہ اضلاع کے ڈی ایچ اوز شکایات کی چھان بین کر رہے ہیں،

تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں بغیر ویکسین اندراج میں ملوث افراد کے خلاف

سخت کاروائی کی جائے گی۔

اساتذہ سٹاف داخلہ بند ، اساتذہ سٹاف داخلہ بند ، اساتذہ سٹاف داخلہ بند

اساتذہ سٹاف داخلہ بند

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply