ارض پاک کی ثقافت یکجا، چلو چلو شکرپڑیاں چلو "لوک ورثہ" میلا شروع

ارض پاک کی ثقافت یکجا، چلو چلو شکرپڑیاں چلو “لوک ورثہ” میلا شروع

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ارض پاک کی ثقافت

وطن عزیز پاکستان کے معروف ثقافتی ادارہ لوک ورثہ کے زیر اہتمام سالانہ

قومی ثقافتی ” لوک میلہ “ لوک ورثہ شکرپڑیاں اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔

لوک میلے کا افتتاح وفاقی وزیر تعلیم پیشہ ورانہ تربیت، قومی ورثہ و ثقافت

شفقت محمود نے کیا۔ اس موقع پر تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد

جموں و کشمیر کے محکمہ ثقافت کے نمائندوں، پنجاب کے صوبائی وزیر ثقافت

خیال احمد کاسترو، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت غزالہ سیفی،

وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ وثقافت آصف حیدر شاہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک

ورثہ طلحہ علی کشواہا کے علاوہ ملک بھر سے آئے سیکڑوں ماہر دستکار اور

فنکار بھی موجود تھے۔ میلہ روایت کے مطابق گڑیاں بنانے کی ماہر دستکارہ

فوزیہ ناہید کی رسم چادر پوشی اور مٹی کے ظروف بنانے کے ماہر کاریگر

نیازاحمد کی رسم دستار بندی کی گئی۔61 سالہ فوزیہ ناہید خوبصورت گڑیاں

بنانے کی ماہر دستکارہ ہیں۔ نیاز احمد جن کی عمر 72 سال ہے اور یہ بھی بچپن

سے ہی اسی فن سے منسلک ہیں۔

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ارض پاک کی ثقافت

اس موقع پر وفاقی وزیر شفقت محمود نے اپنے خطاب میں ملک بھرسے آئے

ہوئے ماہر ہنرمندوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے میلہ میں شرکت پر ان کا شکریہ

ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوک ورثہ کا قومی ادارہ میرے لئے نیا نہیں اور میں

یہاں آ کر ہمیشہ بے حد خوشی محسوس کرتا ہوں۔ یہ ادارہ اپنے وطن کی مٹی

سے جڑے آپ جیسے بہترین صلاحیتوں کے مالک دستکاروں، فنکاروں کی جس

طرح پذیرائی کر رہا ہے اس کی وجہ سے نہ صرف روایتی فنون سے جڑے

دستکاروں، فنکاروں کو نئی زندگی ملی ہے بلکہ دنیا بھر میں اس میلے کے

حوالے سے پاکستان کا خوبصورت روشن چہرہ نمایاں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ

دراصل یہ میلہ حکومت کی ان ترجیحات کا ایک حصہ ہے جس کے تحت ایسے

اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا مقصود ہے جن کا تعلق براہ راست عوامی فلاح و

بہبود، پاکستان کی ثقافت کی ترویج و ترقی اور عوام کی بامعنی اور صحت مندانہ

تفریح سے متعلق ہو۔

=-.-= گلگت بلتستان سے متعلق مزید خبریں ( == پڑھیں ==)

ارض پاک کی ثقافت

انہوں نے کہا مجھے بے حد خوشی ہے کہ آج پاکستان کے قومی ثقافتی لوک

میلے کی افتتاحی تقریب میں مجھے مدعو کیا گیا۔ یہ میلہ اس لحاظ سے بھی

نہایت خوش آئند ہے کہ اس کے ذریعہ، پورے پاکستان کی متنوع ثقافتی اکائیوں

کی رنگا رنگ ثقافت کی جھلک ہمیں ایک جگہ دیکھنے کو ملتی ہے، اور یہ میلہ

قومی یکجہتی کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آج جس بات کی سب

ارض پاک کی ثقافت

سے زیادہ ضرورت ہے وہ یہی قومی یکجہتی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ

آج کی دنیا میں جس تیزی سے تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں وہ اس بات کی متقاضی

ہیں کہ اپنے آپ کو اس تیز رفتاری کا ساتھ دینے کے لئے تیار کیا جائے۔ جدید

ترقی اور تبدیلی نے دنیا کو سمیٹ کر رکھ دیا ہے اور اس میں میڈیا کا بہت اہم

کردار ہے۔ لہذا میں سمجھتا ہوں کہ آج جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے

ہوئے میڈیا کے ذریعے ہم اپنی شاندار ثقافتی روایات کو دنیا سے متعارف کرانے

میں استعمال کر سکتے ہیں۔

=-.-= صوبہ سندھ کی مزید خبریں ( == پڑھیں == )
ارض پاک کی ثقافت

ثقافت کے حوالے سے دیکھا جائے تو ہمارے روایتی علوم و فنون، دستکاریاں،

لوک ناچ اورلوک گیت یہ تمام مضبوط تاریخی پس منظر کے ساتھ ہمارے وطن

کی مٹی کے ساتھ جڑے ہیں۔ ہمیں ثقافت کے حوالے سے دنیا کی دیگر اقوام پر

جو سبقت حاصل ہے اسے ہم دنیا سے متعارف کروا کر پوری دنیا میں بھر پور

پذیرائی حاصل کر سکتے ہیں۔ آخر میں انہوں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ

طلحہ علی کشواہا اور ان کی ٹیم کواس خوبصورت میلے کے انعقادپرمبارکباد دی

اور اپنی وزارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

=-.-= آزاد و مقبوضہ کشمیر سے متعلق مزید خبریں ( == پڑھیں ==)

ارض پاک کی ثقافت

لوک ورثہ کے اوپن ائیرتھیٹر میں میلے کے پہلے روزشام 7 بجے گلگت بلتستان

کے لوک فنکاروں نے محفل موسیقی میں خوبصورت لوک گیت پیش کئے۔ یکم

نومبر گلگت بلتستان کا یوم آزادی کا بھی دن ہے۔ گلگت بلتستان کے محکمہ

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور اطلاعات کے وزیر فتح اللہ خان اس محفل کے مہمان

خصوصی تھے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شائقین نے ان گیتوں کو سنا اور لطف

اندوز ہوئے۔ جن فنکاروں نے گیت گائے ان میں لوک فنکار غلام نبی، افتخار،

شکیل ثمین، طلحہ، برہان، شیر خان جانثار، ابراہیم جون، میر افضل، عابد، جمیل

اور شہباز کے علاوہ علاقائی ڈانس گروپ شامل تھے۔

ارض پاک کی ثقافت ، ارض پاک کی ثقافت ، ارض پاک کی ثقافت

ارض پاک کی ثقافت ، ارض پاک کی ثقافت ، ارض پاک کی ثقافت

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=-،-= بلوچستان سے متعلق مزید خبریں ( =،= پڑھیں =،= )

Leave a Reply