ارض پاک کیخلاف گھناؤنی ویڈیو ہائی برڈ وار کا تسلسل، عوام رہیں ہوشیار

ارض پاک کیخلاف گھناؤنی ویڈیو ہائی برڈ وار کا تسلسل، عوام رہیں ہوشیار

Spread the love

(تحقیقاتی رپورٹ، عمران رشید) ارض پاک کیخلاف وار
Journalist Imran Rasheed

افغانستان میں تیزی سے بدلتی صورتحال کے دوران پاکستان کو غیر مستحکم

کرنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے ہائی برڈ وار کے تحت دشمن قوتوں کی

ایک اور سازش سامنے آ گئی۔ دو خا ندانوں کے مابین تنازع کی ویڈیو کو وطن

عزیز میں فرقہ واریت کو بھڑکانے کیلئے بطور ہتھیار استعمال کرتے ہوئے سوشل

میڈیا پر پشتو زبان میں ڈب کر کے اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، جس دیکھ کر سادہ لوح

سوشل میڈیا صارفین کے مشتعل ہونے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے، باشعور سوشل

میڈیا صارفین نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے اور ویڈیو سے متعلق حقائق

سامنے لا کر عوا م میں پیدا ہونیوالی تشویش کو دور کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ

دشمن کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا کر اسے ناکام و نامراد بنایا جاسکے۔

=–= ایسی ہی مزید تجزیاتی رپورٹس، کالمز اور بلاگ ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آپریٹ ہونے والے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ

پر ارض پاک پاکستان میں فرقہ وارانہ تشدد کو جنم دینے کی منظم سازش سامنے

آئی ہے، جس کے تحت سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل کی جانے والی ایک ویڈیو

میں افغان سرحد کے قریب علاقے میں ایک تنازع کو غلط ا نداز میں پیش کیا جا

رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز پاکستان میں فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنا ہے،

ایسا لگتا ہے جیسے بین الاقوامی قوتیں افغانستان سے ناکام لوٹنے کے بعد اپنے

کچھ مقامی وظیفہ خوروں کو حرکت میں لا رہی ہیں، اسلئے ایک غیر مصدقہ

ویڈیو کو پشتو زبان میں ریکارڈ کر کے وائرل کر دیا گیا، جسے دیکھ کر لوگوں

میں اشتعال پھیل رہا ہے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یوں تو ویڈیو کو لوئردیر کے علاقے چکدرہ سے نشر کیا جانا ظاہر کیا گیا ہے

جبکہ واقعہ کے حوالے سے چترال کا علاقہ شکشو بتایا گیا ہے، علاوہ ازیں دیگر

ذرائع کے مطابق یہ ویڈیو کافی عرصہ پرانی اور ایک مقامی تنازع کی ہے جسے

انتہائی سازشی انداز میں خطرناک طور پر ظاہر کیا گیا ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے

ملک میں موجود شرپسند عناصر کے ذریعے امن و امان، اتحاد اور یکجہتی کی

فضاء کو سبوتاژ کوشش کی جا رہی ہے، ملک سے باہر بیٹھے غداران وطن پرانے

اور دیگر ہر کسی سے لاتعلق مقامی واقعات کو غلط انداز میں سماجی رابطوں کی

ان ویب سا ئٹس اور وٹس ایپ گروپس میں پھیلا رہے ہیں، اور ان ہی سائٹس پر

مذکورہ وائرل کئے گئے ٹیلی مواد پر من مانے کمنٹس کی بحث چھیڑی جارہی ہے

Comments
CommentsScreenshot_Comments on _WhatsApp

جبکہ ان کمنٹس سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ بعض افراد زبردستی بات چیت کا

رخ پُر تشدد اورفرقہ وارانہ فسادات کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، کیونکہ ویڈیو

میں دوخاندانوں کے مابین تنازع کو مسلکی تنازع کے طور پر پیش کیا گیا ہے،

=-،-= ملٹی میڈیا سے متعلق مزید خبریں (=،= پڑھیں =،=)

اس ضمن میں پی ٹی اے حکام اور حساس اداروں کو مذکورہ صورتحال کے پیش

نظر ایسے شرپسند نیٹ ورکس کا سراغ لگا کر کاروائی کرنی چاہئے تاکہ ملک

میں امن اور یکجہتی کی فضاء کو نقصان سے بچایا جا سکے۔

ارض پاک کیخلاف وار

Leave a Reply