0

ارشاد رانجھانی قتل کیس ،تحقیقاتی ٹیم کی سفارش پر یوسی چیئرمین رحیم شاہ گرفتار

Spread the love

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں مبینہ ڈاکیت ارشاد احمد رانجھانی کی ہلاکت کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی سفارش پر یونین کونسل چیئرمین رحیم شاہ کو گرفتار کرلیا گیا۔یوسی چیئرمین رحیم شاہ پر فائرنگ سے زخمی ارشاد رانجھانی کو ہسپتال نہ پہنچانے کا الزام ہے۔واضح رہے کہ ارشاد رانجھانی کو 6 فروری کو بھینس کالونی کے یوسی چیئرمین رحیم شاہ نے ڈاکو قرار دیتے ہوئے قتل کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے کہا ہے کہ واقعے کے وقت ارشاد رانجھانی لوٹ مار میں مصروف تھا جبکہ اس کا کریمنل ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ارشاد رانجھانی کے لواحقین کے شدید احتجاج اور سوشل میڈیا پر معاملہ گرم ہونے پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply