اردن، گھر میں ہولناک آتشزدگی ، 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی جاں بحق
اومان (مانیٹرنگ ڈیسک) اردن کے شہر کراماہ کے دو گھروں میں آگ لگنے سے 8 بچوں سمیت 13
پاکستانی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔ 2 پاکستانی خاندان فارم ہاؤس کے قریب رہائش پذیر تھے
جہاں آگ لگی، فائر بریگیڈ عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی 13 پاکستانی جھلس کر جاں بحق ہو چکے
تھے، 3 زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا۔حکام حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں،
اردن میں 8 ہزار پاکستانی مقیم ہیں جو زراعت کے شعبے سے منسلک ہیں۔
پاکستانی جاں بحق