303

ارجنا راناٹنگا پاکستانی میدان دوبارہ آباد ہونے پر مسرور

کولمبو( سپورٹس رپورٹر)ارجنا راناٹنگا پاکستانی میدان دوبارہ آباد ہونے پر مسرور ہیں۔ سری لنکا کے

سابق عظیم کرکٹر نے کہاکہ پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ساتھ دیا اب ہماری باری ہے میں خوش

ہوں کہ ہماری ٹیم وہاں پر کھیل کا اصل فارمیٹ کھیل رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم

پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کا سلسلہ جہاں پر ٹوٹا تھا 10 برس بعد وہیں سے جوڑ چکی ہے، آئی لینڈرز

کو 1996میں پہلی بار ورلڈ کپ چیمپئن بنوانیوالے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا بھی اس پر بہت خوش

ہیں، انھوں نے کہا کہ میں اس بات پر بہت زیادہ مسرور ہوں کہ ہماری ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز

کھیل رہی ہے۔ہمارے کھلاڑیوں نے وہاں پر5روزہ فارمیٹ کھیلنے کیلئے جاکر بہت بڑے دل کا

مظاہرہ کیا، میرے خیال میں یہی کھیل کا اصل فارمیٹ اور مجھے یقین ہے کہ اس سے پی سی بی کو

دیگر ٹیموں کو اپنے ملک میں مدعو کرنے میں آسانی ہوگی، پاکستان کرکٹ کی مدد کرنے کی باری

اب ہماری ہے۔رانا ٹنگا نے کہاکہ 1996 کے ورلڈ کپ میں جب خراب حالات کی وجہ سے آسٹریلیا

اور نیوزی لینڈ نے سری لنکا کا دورہ کرنے سے انکار کیا تو پاکستان نے ہی اس وقت ہماری مدد کی

تھی، ہم اس جذبہ خیر سگالی کو کبھی نہیں بھول سکتے۔انھوں نے ثابت کیا کہ سری لنکا اور پاکستان

کے کتنے قریبی تعلقات ہیں، ان کی وجہ سے ہی میگا ایونٹ میں ہمارا کھیل بہتر ہوا۔ یاد رہے کہ آئی

لینڈرز کی جانب سے محدود اوورز کی پاکستان میں سیریز کھیلنے کے بعد وطن واپسی پر بورڈ کے

چند آفیشلز کے غلط بیانات پر بھی ارجنا رانا ٹنگا نے شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں