oh my God jtnonline

اذان سے نیند میں خلل، یمن میں بدبخت شخص نے موذن کو شہید کر دیا

Spread the love

صنعا (جے ٹی این آن لائن او مائی گاڈ) اذان نیند میں خلل

اذان ایک ایسی خوبصورت چیز ہے کہ جو دنیا بھر میں لوگوں کے لیے سکون کا

باعث ہے اور یہ مسلمانوں کو اللہ کے گھر کی طرف بلاتی ہے۔ علی الصبح جب

کوئی سو رہا ہوتا ہے تو ا س کے کان میں یہ آواز سنائی دیتی ہے کہ اٹھو اور اپنے

رب کے حضور سجدہ ریز ہو جاؤ، اللہ کا شکر اد اکرو تاکہ وہ آپ کو اور زیادہ

رزق عطا فرمائے۔ جبکہ غیر مسلموں کے علاوہ بھی کچھ بدبخت ایسے ہوتے ہیں

جو کہ اذان کے لحاظ سے اچھے نظریات نہیں رکھتے۔ ایک ایسا واقعہ یمن میں

پیش آیا جس نے سارے مسلمانوں کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔ ایک بدبخت شخص

نے اذان کی آواز پر 80 سالہ موذن کو تیز دھار چھری کے وار کرکے شہید کر دیا۔

=–= ایسی ہی دل دہلا دینے والی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق یمن کے مغربی صوبے تعز میں 30 سالہ شیطان صفت

شخص نے فجر کی نماز کے لیے اذان دینے مسجد جانے والے موذن شیخ محب

شمسان پر تیز دھار چھری سے حملہ کر دیا۔ سفاک شخص نے جاں بہ لب موذن

کے سر پر بڑا پتھر مار کر انہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سلا دیا جب

کہ قاتل نے گرفتاری دینے کے بجائے مزاحمت دکھائی تو پولیس نے پاؤں پر گولی

مارکر ملزم کو قابو کر لیا۔ قاتل کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

جس کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔ ابتدائی بیان میں ملزم کا کہنا تھا کہ

وہ فجر کی اذان کی اونچی آواز سے تنگ تھا جو نیند میں خلل کا باعث تھی۔ شہید

موذن شیخ محب شمسان اسی مسجد میں امام مسجد کے فرائض بھی انجام دیتے

تھے۔

اذان نیند میں خلل

=قارئین=ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply