ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور 1700 نرسز بھرتی کرنے کی تیاریاں

ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور 1700 نرسز بھرتی کرنے کی تیاریاں

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن ہیلتھ نیوز) ادویات کی قیمتوں میں

ادویات کے نرخوں میں اضافہ کر دیا گیا، 50 فیصد ادویات نرخوں میں 15 سے

150 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں ایک

بار پھر اضافہ کردیا گیا۔ ڈریپ نے 50 فیصد ادویات 15 سے 150 فیصد تک

مہنگی کر دی ہیں، جان بچانے والی ادویات اور فارمولوں کی قیمتیں کئی گنا بڑھ

گئیں-

=–= صحت سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

50 روپے والی دوا 100 روپے، ایک ہزار والی دوا پر 200 سے 300 روپے

اضافہ کیا گیا۔ شوگر، بلڈپریشر، کینسر سمیت مختلف ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئیں

ہیں۔ ڈریپ نے رواں ہفتے میں دوسری مرتبہ 50 ادویات اورسالٹس کی قیمتوں میں

اضافہ کیا ہے۔

=-،-=1700 نرسز بھرتیوں کی ریکوزیشن تیار، جلد کمیشن کو ارسال کی جائیگی

محکمہ صحت میں سیکڑوں کی تعد اد میں نرسیں بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا

گیا، اگلے ہفتے 1700 نرسیں بھرتی کرنے کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس

کمیشن کو ارسال کی جائے گی۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے نئی نرسوں کی

بھرتی پر ورکنگ شروع کر دی ہے، نرسیں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے

بھرتی کی جائیں گی۔ اگلے ہفتے 1700 نرسیں بھرتی کرنے کی ریکوزیشن پنجاب

پبلک سروس کمیشن کو ارسال کی جائے گی۔ نرسیں محکمہ پرائمری ہیلتھ اور

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ دونوں محکموں کے لئے بھرتی کی جائیں گی۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply