ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور 1700 نرسز بھرتی کرنے کی تیاریاں

ادویات کی قیمتوں میں مزید17فیصد تک اضافہ

Spread the love

ادویات کی قیمتوں میں

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) مہنگائی کی ستائی عوام پر حکومت کی جانب سے ایک اور مہنگائی

بم گرا دیا گیا شوگر،بلڈ پریشر اور دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے استعمال ہونے والی ادویات

کی قیمتوں میں 17فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسولیٹڈ نامی انسولین کی قیمت

50روپے تھی جس کی قیمت بڑھا کر 806روپے کر دی گئی جبکہ مکسٹرڈ نامی انسولین کی قیمت

67روپے تھی جس کی موجودہ قیمت 763تک پہنچ چکی ہے جبکہ اے ٹو اے 50ملی گرام بیس

گولیوں کی قیمت 55روپے تھی جو اب 457روپے میں فروخت کی جا رہی ہے ۔اس حوالے سے

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے دل ،بلڈ پریشراور شوگر جیسے امراض کی ادویات میں

اضافہ کرنے کے باعث غریب موت کے منہ میں چلا جائے گا آگے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمانوں

سے باتیں کر رہی ہیں ایسے میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔شوگر،بلڈ

پریشر اور دل کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کے استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں

17فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سستا علاج بھی غریب کی ہہنچ سے دور ہو گیا ہے.

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply