ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنےوالی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) وفاقی وزیر قومی ادارہ صحت عامر محمود کیانی

نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر ادویات بنانے والی کمپنیوں کیخلاف ملک

بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ۔میڈیا سے گفتگو میں عامر محمود کیانی کا

کہنا تھا حالانکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان(ڈریپ) اس معاملے کو دیکھ

رہی ہے لیکن بحیثیت حکومتی نمائندے عوام کو ریلیف پہنچانا میری ذمہ داری ہے

اورمیں ان کو جوابدہ ہوں۔ بذاتِ خود اس معاملے کا جائزہ لے ہوں اور ادویات کی

قیمتوں میں غیر قانونی اور بلاجواز اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کچھ کمپنیوں

کو ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی اجازت دی گئی تھی لیکن دیکھا گیا کہ کچھ

دوسری کمپنیوں نے خود سے قیمتوں میں اضافہ کیا۔ میں انہیں نہیں چھوڑوں گا

کیونکہ اس کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے، اس کے علاوہ ہم نے

ایک آن لائن سہولت بھی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ذریعے عوام

قیمتوں کی تصدیق کرسکیں گے۔ واضح رہے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے

حکومت کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Leave a Reply