ادب وکھیل مختلف شعبے مگر مستنصر حسین تارڑ اور شاہد آفریدی میں مشترک کیا؟

ادب وکھیل مختلف شعبے مگر مستنصر حسین تارڑ اور شاہد آفریدی میں مشترک کیا؟

Spread the love

لاہور، کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز اینڈ سپورٹس نیوز) ادب وکھیل مختلف شعبے

معروف ادیب وسفر نامہ نگار مستنصر حسین تارڑ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سپر

سٹار شاہد آفریدی میں ایک بات مشترک ہے اور وہ ہے ان کی تاریخ پیدائش، کہ

دونوں شخصیات نے یکم مارچ ہی کے روز اس دنیا میں آنکھ کھولی- مستنصر

حسین تارڑ آج 82 ویں تو شاہد آفریدی 41 ویں سالگرہ منا رہے ہیں-

=-= یہ بھی پڑھیں: گرل فرینڈ کو سالگرہ کا تحفہ چوری کا اونٹ

مستنصر حسین تارڑ یکم مارچ 1939ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ وطن عزیز

پاکستان کے ایک معروف مصنف ڈرامہ نگار اور سفر نامہ نگار ہیں جن کی

درجنوں کتب شائع ہو چکی ہیں وہ پاکستان کے سب سے زیادہ پڑھے جانیوالے

مصنف ہیں۔ مستنصر حسین تارڑ ملک کے ایک ممتاز کالم نگار بھی ہیں، ان کی

کالم نگاری کے متعدد مجموعے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔ مستنصر حسین تارڑ

کو ادبی خدمات کے صلے میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، بہترین

ناول نگاری پر وزیراعظم ادبی ایوارڈ اور دوحہ قطر میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ

سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

=قارئین=:کاوش اچھی لگے تو شیئر، فالو کریں اپڈیٹ رہیں

شاہد آفریدی یکم مارچ 1980ء کو صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں پیدا

ہوئے، ان کا مکمل نام صاحبزادہ شاہد احمد خان آفریدی ہے اور وہ پختونوں کے

آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ شاہد آفریدی نے آل راﺅنڈر کی حیثیت سے

دنیائے کرکٹ میں قدم رکھا وہ اپنی جارحانہ بلے بازی کی بدولت دنیا بھرمیں مقبول

ہیں وہ اب تک کرکٹ کے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں شمولیت کی ہیٹرک کر چکے

ہیں۔ اپنے کیرئیر میں کئی ریکارڈ بنانے کا سہرا بھی ان کے سر ہے جبکہ پی ایس

ایل 6 میں بھی وہ اپنی جارحانہ بیٹنگ کیساتھ ساتھ باؤلنگ کے جوہر بھی دکھا

رہے ہیں-

==-== جتن کی جانب سے دونوں شخصیات کیلئے نیک خواہشات و دعائیں

معروف ادیب وسفر نامہ نگار مستنصر حسین تارڑ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سپر

سٹار شاہد آفریدی کے ملک بھر میں مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی رنگا رنگ

تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے، جس میں کیک کاٹنے کیساتھ ساتھ دونوں شخصیات

کی درازی عمر اور صحت و سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی جا رہی ہیں۔ جرنل

ٹیلی نیٹ ورک آن لائن کی جانب سے بھی وطن عزیز کی دونوں اہم شخصیات کو

سالگرہ بہت بہت مبارک ہو-

ادب وکھیل مختلف شعبے

Leave a Reply