Shaista Jabeen Pakistani Actress

اداکاہ شائستہ جبین نے شادی نہ کرنے کی وجہ بتا دی

Spread the love

اسلام آباد، ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز راؤنڈ اپ) اداکاہ شائستہ جبین شادی

پاکستانی اداکارہ شائستہ جبین نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے اردگرد موجود لوگوں

کے تلخ تجربات کی وجہ سے شادی نہ کر نے کا فیصلہ کیا۔ یہ انکشاف انہوں نے

ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا اور مزید کہا انہوں نے اکثر دیکھا ہے کہ یا تو بیوی

مسئلہ کرتی ہے اور شوہر روتا رہتا ہے یا شوہر بیوی کو تنگ کرتا ہے تو وہ

افسردہ رہتی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں

نے شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل گھر والوں کے ردعمل کے بارے میں بات

کرتے ہوئے کہا ان کے خاندان میں اس انڈسٹری کو اچھا تصور نہیں کیا جاتا تھا

اور جب انہوں نے اس شعبے میں قدم رکھا تو ان کے خاندان کے لوگ کسی کو یہ

نہیں بتاتے تھے کہ وہ ان کی رشتہ دار ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے بھی رشتہ

داروں کے اس رویے کو دیکھتے ہوئے کبھی اپنے خاندان کے بارے میں کوئی

بات نہیں کی۔

=–= سوشل میڈیا بڑی حقیقت، فائدہ مند بھی نقصان دہ بھی، اداکارہ ایرج فاطمہ
Arij Fatyma Pakistani Actress

معروف اداکارہ وماڈل ایرج فاطمہ نے کہا ہے سوشل میڈیا ایک ایسا فورم ہے جہاں

ہر قسم کی آزادی ہے لیکن اکثریت اس آزادی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام حدود پار

کر جاتی ہے۔ سوشل میڈیا اسوقت ایک بہت بڑی حقیقت ہے۔ رابطوں کی مختلف

اور مقبول ترین ویب سائٹس نے دنیا بھر کے لوگوں کے ایک دوسرے کے قریب لا

کھڑا کیا ہے۔ اب تو کاروباربھی اسی میڈیم کے ذریعے کیا جارہا ہے، جس سے اس

کی اہمیت کا انداز لگایا جا سکتا ہے، مگرجہاں سوشل میڈیا کے فوائد ہیں، وہیں اس

کے زبردست نقصانات بھی سامنے آتے ہیں۔ میں سمجھتی ہوں اس موضوع کے

فوائد ونقصانات پرمبنی خصوصی فلمیں بننی چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اس میڈیم

سے آگاہی حاصل ہو۔ اگرسوشل میڈیا کے ذریعے دنیا میں نام بنانے والوں کی

زندگیوں پرڈاکیومنٹری بنیں تو بھی بہت سے نوجوان غلط سمت کی بجائے درست

راستے پرآگے بڑھیں گے۔ ایرج فاطمہ نے کہا اسوقت پاکستان میں فلمسازی کا

شعبہ تیزی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اگرنوجوان فلم میکراس اہم موضوع پرفلم بنا

کر نوجوانوں کو ایجوکیٹ کریں تو یقینا اس سے بہت سے منفی سوچ رکھنے والے

راہ راست پرآ سکتے ہیں۔

=–= والدین نے مجھے محبت کا اصل مطلب سمجھایا، سنجے دت

Sanjey Dutt with his Wife Maanayata Dutt

حال ہی میں پھیپھڑوں کے کینسر کو شکست دینے والے بھارتی فلم انڈسٹری کے

مقبول ترین اداکار سنجے دت نے سوشل میڈیا پر اپنے مرحوم والدین کیلئے محبت

بھرا پیغام جاری کیا ہے۔ سنجے دت نے اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ کے

موقع پر ٹوئٹر پر اپنے مرحوم والدین کی یادگار تصویر ٹوئٹر پرشیئر کی، جو میاں

بیوی کے خوبصورت رشتے کی عکاس ہے۔ سنجے دت نے والدین کی دلکش

تصویر کیساتھ انہیں یاد کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا آپ دونوں نے مجھے

محبت کا اصل مطلب سمجھایا۔ خیال رہے سنجے دت کے والد سنیل دت کا تعلق

پاکستان کے شہر جہلم سے ہے- ان کی آخری فلم منا بھائی ایم بی بی ایس تھی جس

میں انہوں نے اپنے بیٹے سنجے دت کیساتھ کام کیا تھا۔

=–= اپنی زندگی سے محبت ہے، ہمیشہ فٹنس کو اہمیت دیتی ہوں، کرینہ کپور

Kareena Kapoor with Husband and San

بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے فٹنس کا مقصد صحتمند زندگی اور

متحرک ہونے پر توجہ دینا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا مجھے اپنی

زندگی کے ہر فیز سے محبت ہے، میں ایک فٹ لڑکی ہوں اور ہمیشہ فٹنس کو

اہمیت دیتی ہوں، ایسا نہیں ہے کہ میں نے اچانک ورک آﺅٹ شروع کر دیا، فٹنس کا

مقصد صحتمند زندگی اور بہت متحرک ہونے پر توجہ دینا ہے، مجھے ہمیشہ سے

اس بات پر یقین رہا ہے میں اپنی زندگیوں کے ہر فیز اور عمر میں خوبصورت

لگتی ہوں۔ میں نے بہت سی کامیاب فلموں میں کام کیا جس پر مجھے فخر ہے جن

میں سنگھم، بجرنگی بھائی جان، کی اینڈ کا اور اڑتا پنجاب شامل ہیں۔

=–= یہ بھی پڑھیں : ہم’ ‘پبلک فگر” ہیں ”پبلک پراپرٹی” نہیں، مایا علی
=قارئین=: خبر اچھی لگے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اداکاہ شائستہ جبین شادی

Leave a Reply