ترک ڈرامہ ارطغرل پر ماضی میں تنقید کرنیوالے اداکار یاسر حسین کا یو ٹرن

ترک ڈرامہ ارطغرل پر ماضی میں تنقید کرنیوالے اداکار یاسر حسین کا یو ٹرن

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) اداکار یاسر حسین یوٹرن

اداکار یاسر حسین نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا ہے انہیں ترک ڈراما سیریل ارطغرل

غازی سے کوئی مسئلہ نہیں، قبل ازیں ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے پاکستان

میں نشر ہونے کے بعد اداکار یاسر حسین نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے

کہا تھا وہ ارطغرل غازی کو پاکستان میں نشر کرنے کیخلاف ہیں۔ اپنی ایک

انسٹاگرام سٹوری میں انہوں نے ترک فنکاروں کو کچرا بھی کہا تھا اس کے علاوہ

وہ ترک فنکاروں کے پاکستانی اشتہارات میں کام کرنے کے بھی سخت مخالف

رہے ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے یہ یو ٹرن اداکار احسن خان کے پروگرام ٹائم

آٹ ود احسن خان میں لیا۔ شو کا ایک مختصر کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا ہے۔

جس میں احسن خان یاسر حسین سے پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ یاسر آپ کو

ارطغرل سے کیا مسئلہ ہے؟ جس پر یاسر حسین جواب دیتے ہیں میرا تو ارطغرل

سے آج تک کوئی مسئلہ نہیں رہا۔ میرا تو پی ٹی وی سے مسئلہ ہے۔ پی ٹی وی

ہمارا ادارہ ہے۔ اسے غیر ملکی ڈرامے نشر کرنے کے بجائے اپنا نیا مواد بنانا

چاہئے۔ یاسر حسین نے مزید کہا ارطغرل اسلامی تاریخ پر مبنی ڈراما ہے جسے

ہمیں خود بنانا چاہئے۔ احسن خان نے یاسر حسین سے سوال پوچھا کیا آپ کو لگتا

ہے پاکستان میں ارطغرل جیسے ڈرامے پروڈیوس ہوسکتے ہیں؟ جس پر یاسر

حسین نے کہا کیوں نہیں، اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے یاسر حسین نے کہا آج

ہم ماضی کے مقابلے ٹیکنالوجی میں بہت آگے ہیں۔ آج ہمارے شوز کے جس طرح

کے سیٹس ہوتے ہیں، جوکیمرے ہم استعمال کررہے ہیں۔ ماضی میں ہم اس طرح

سیٹس اور ٹیکنالوجی کے ساتھ کام نہیں کرتے تھے۔ یاسر حسین نے پی ٹی وی کے

دور کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا، جب پی ٹی وی پر شوز ہوا کرتے تھے تو

صرف چار لائٹیں لگی ہوتی تھیں اور سامنے انور مقصود صاحب بیٹھے ہوتے

تھے۔ ماضی کے مقابلے میں ہمارے پاس آج اچھا مواد بھی ہے، سیٹس بھی ہیں اور

ٹیکنالوجی بھی ہے تو ہمیں اپنے ڈرامے خود پروڈیوس کرنے چاہئیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

اداکار یاسر حسین یوٹرن

Leave a Reply