اداکار معمر رانا نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ دئیے، پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

Spread the love

اداکار معمر رانا نے سیاست کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔اداکار نے لاہور میں واقع بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے موقع پر پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔26 فروری 1974 کو لاہور میں پیدا ہونے والے معمر رانا نے تقریباً 23 سال قبل لالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔پاکستانی فلموں اور ڈراموں کے ساتھ ساتھ وہ 2 بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔ان کی مشہور فلموں میں ’’چوڑیاں‘‘، ’’مجھے چاند چاہیے ‘‘،’’تیرے پیار میں،’’یہ دل آپ کا ہوا‘‘،’’ہمایوں گجر‘‘،عاطف چوہدری‘‘،’’کوئی تجھ سا کہاں‘‘اور ’’آزادی‘‘شامل ہیں۔

Leave a Reply