68

اداکار محمد علی کو دنیا چھوڑے14برس بیت گئے

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(فلم رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار محمد علی کو دنیا

چھوڑے14برس بیت گئے‘ گزشتہ روز محمد علی کی برسی منائی گئی اور ان کے ایصال ثواب کے

لئے قرآن خوانی کی گئی ۔1931کو جنم لینے والے محمد علی نے فنی سفر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے

کیا تاہم جلد ہی ان کی مسحور کن آواز نے انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور انہوں

نے 1962 میں فلم چراغ جلتا رہا سے بطور ولن فلمی کریئر کا آغاز کیا تاہم بطور ہیرو ان کی پہلی

معروف فلم کنیز تھی جس پر انہیں بہترین اداکار کا نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ لیجنڈری اداکار کو

1966 میں ریلیز ہونے والی فلم آگ کا دریا نے شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جس کے بعد انہوں نے

پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور وہ عروج حاصل کیا جو بہت کم اداکار اپنی زندگی میں دیکھ سکے ہیں ۔

محمدعلی کی شہرہ آفاق فلموں میں صاعقہ، وحشی، آس، آئینہ اور صورت، انسان اور آدمی سمیت

حیدر علی شامل ہیں۔ انہیں شہنشاہ جذبات کا خطاب بھی دیا گیا انہوں نے450 سے زائد اردو، پنجابی،

پشتو، ہندی اور بنگالی فلموں میں کام کیا۔ محمد علی نے کئی فلمی اور بین الاقوامی ایوارڈز کے علاوہ

حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز اور 1984 میں تمغہ حسنِ کارکردگی بھی حاصل کیا۔

محمد علی19 مارچ 2006 کو علالت کے بعد باعث لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

Leave a Reply