اداکار عمر شریف علاج

سندھ حکومت نے اداکار عمر شریف کے علاج کیلئے چار کروڑ جاری کر دئیے

Spread the love

اداکار عمر شریف علاج

کراچی، لاہور (جے ٹی این آن لائن نیوز) سندھ حکومت نے معروف کامیڈین اداکار عمر شریف کے

علاج کے لیے رقم جاری کر دی۔ دوسری طرف عمر شریف کی اہلیہ نے دوران علاج ہسپتال سے

تصویر وائرل ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔کامیڈین اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے سندھ

حکومت آگے آ گئی، محکمہ خزانہ سندھ نے کامیڈین کے علاج کے لیے چار کروڑ روپے کی رقم

جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سندھ حکومت نے عمر شریف ایئر ایمبولینس کا بندوبست

کردیا۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے عمر شریف کی عیادت کرکے مالی امداد کا وعدہ کیا

تھا۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا تھا کہ عمر شریف کا

علاج امریکہ میں کروانے کے لیے ویزے کی درخواست سفارتخانے میں جمع کروا دی ہے۔عمر

شریف کی اہلیہ زرین عمر نے اپنے شوہر کی تصویر وائرل ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے

فیس بک پر لکھا کہ لوگوں کو ہسپتال سے نجی تصاویر شیئر کرتے دیکھنا بہت افسوسناک ہے۔ محض

چند لائکس اور شیئر کے لیے بغیر تصدیق کے کچھ بھی شیئر نہ کریں۔اس پوسٹ کیساتھ ہی زرین

عمر نے اچھی خبر بھی شیئر کرتے ہوئے کہا ڈاکٹرز کے مطابق عمر شریف کی طبیعت میں بہتری

آرہی ہے۔ وہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور وہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے سفر کرنے کے

قابل ہیں۔

اداکار عمر شریف علاج

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply