سلمان سپر سٹار اور شاہ رخ بالی ووڈ کے شہنشاہ ہیں، اداکار سیف علی خان

سلمان سپر سٹار اور شاہ رخ بالی ووڈ کے شہنشاہ، اداکار سیف علی خان

Spread the love

ممبئی(جے این آن لائن شوبز نیوز) اداکار سیف علی خان

معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نے کہا ہے کہ سلمان سپرسٹار اور کنگ

خان بالی ووڈ کے شہنشاہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی

خان اپنی اداکاری اورانڈسٹری میں کافی محنت کے بعد نام بنانے والے اداکار

تصور کیے جاتے ہیں۔ شاہ رخ خان، سلمان خان اورعامرخان کی طرح سیف علی

خان کو کیرئیرکے آغاز میں کامیابی نہیں ملی تھی جس کے بعد انہوں نے خوب

محنت کی اورنام کمایا۔ ایک انٹرویو میں جب سیف علی خان سے پوچھا گیا کہ وہ

بالی ووڈ کے مشہور تین خانز کے بعد چوتھے خان تصورکیے جاتے ہیں تو

اداکار نے کہا کہ چاروں کے خاندانی نام ایک ہی ہیں، لیکن مزاج میں ایک

دوسرے سے بالکل مختلف لوگ ہیں۔ سیف نے کہا کہ سلمان خان اپنے پہلی

اداکاری کے شاٹ سے ہی مشہورہیں، جس کے بعد حالات کیسے بھی آئے لیکن

اس نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

=–= شوبز دنیا کی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

جب بات آئی کنگ خان کی تو اداکار نے کہا کہ شاہ رخ انڈسٹری کے شہنشاہ کی

طرح ہیں۔ سیف نے کہا کہ شاہ رخ خان ایک پر جوش اداکار ہے، وہ دنیا کو

دوسرے طریقے سے دیکھتے ہیں، میں اداکار کے مقابلے میں بالکل مختلف

اداکار ہوں۔ عامر خان سے متعلق سیف نے کہا کہ وہ مستقبل کو پرکھنے والا

انسان ہے۔ اب کہیں جا کرسمجھا ہوں کہ وہ کس طرح سوچ بیچارکرتا ہے۔ سیف

علی خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں نے عزت کے ساتھ کیرئیربنایا ہے،

اور میں خود پر فخرکرتا ہوں۔ میں ان تینوں سے مختلف ہوں۔ انہیں واقعی ایک ہی

بریکٹ میں ہونا چاہئے، کیونکہ وہ سنیما کو فتح کرنے والے لوگ ہیں۔

اداکار سیف علی خان ، اداکار سیف علی خان

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply