اداکارہ یاسرہ رضوی کا انسداد تشدد کیلئے خود سے عہد، معاشرے کو اہم مشورہ

اداکارہ یاسرہ رضوی کا انسداد تشدد کیلئے خود سے عہد، معاشرے کو اہم مشورہ

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) اداکارہ یاسرہ رضوی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یاسرہ رضوی نے معاشرے میں

بڑھتے ہوئے تشدد کو روکنے کے لئے والدین کو اہم مشورہ دیا ہے۔ یاسرہ رضوی

نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے معاشرے میں بڑھتے

ہوئے تشدد کو روکنے کے لیے خود سے ایک عہد کیا ہے اور باقی والدین کو بھی

اس پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اداکارہ نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے

ہوئے لکھا میں ایک ایسے بیٹے کی پرورش کرنے کا عہد کرتی ہوں جو مہربان،

انسان دوست، انصاف پسند، ہمدرد اور قابل احترام ہو۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ایک ایسا آدمی جس کے ساتھ خواتین، بچے، خواجہ سراء، دوسرے مرد، جانور

اور ہر جاندار شے خود کو محفوظ محسوس کرے جس سے عورتوں کو کوئی

خطرہ نہ ہو۔ انہوں نے لکھا کہ جو عورتوں کی کمزوری کو ان کا استحصال کرنے

کے لائسنس نہ سمجھے جس کا پہلا ردّعمل ہمدردی ہو، جو متاثرہ شخص پر الزام

نہیں عائد کرے، جو یہ سمجھتا ہو کہ انسانی زندگی کتنی قیمتی ہے۔ یاسرہ رضوی

نے لکھا کہ جو یہ جانتا ہو کہ ہر انسان کے پاس خوشحالی اور کامیابی کا انتخاب

کرکے آگے بڑھنے کا حق ہے، جو یہ سمجھتا ہو کہ وہ کسی کی رضامندی کے

بغیر اسے چھو نہیں سکتا یا اس بارے میں بات نہیں کر سکتا اور جو یہ سمجھتا ہو

کہ مرد بننا اس کی ذمہ داری ہے اس کا استحقاق نہیں ہے۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اداکارہ نے لکھا کہ میں نہیں جانتی کہ ہم جن درندوں کے درمیان رہتے ہیں یا کسی

معاشرے کی شرم و حیا کے بارے میں ہم کیا کر سکتے ہیں، اس صورتحال کے

خلاف احتجاج کرنے کے باوجود ہم اس وقت کا ایک حصہ ہیں لیکن ہم آج آغاز کر

کے مستقبل کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اپنے بیٹوں کی پرورش

کرتے وقت زیادہ دھیان رکھیں، اپنے بیٹوں پر زیادہ توجہ دیں، انہیں کل مسئلہ

بننے سے آج ہی روکیں۔

=–،–= میرا بیٹا پیدائشی آرٹسٹ ہے، عائزہ خان

Actress Aiza Khan With her son

اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ میرا بیٹا پیدائشی آرٹسٹ ہے۔ اداکارہ عائزہ خان

نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک فوٹو کولاج شیئر کیا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کیا

گیا فوٹو کولاج اداکارہ کے بیٹے ریان تیمور کی مختلف تصاویر کی مدد سے بنایا

گیا ہے۔ فوٹو کولاج میں عائزہ خان کے بیٹے ریان تیمور کو پینٹنگ کرتے دیکھا

جا سکتا ہے۔ عائزہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرا بیٹا پیدائشی

آرٹسٹ ہے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ یہ لاک ڈاؤن

کے دوران سامنے آنے والا ٹیلنٹ ہے۔

اداکارہ یاسرہ رضوی ، اداکارہ یاسرہ رضوی ، اداکارہ یاسرہ رضوی

Leave a Reply