145

بھارت کسی بھول میں نہ رہے، ظلم کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، وینا ملک

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاہور(جتن آن لائن شوبز رپورٹر ) اداکارہ وینا ملک

ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے جس طرح کشمیر پر
غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے یہ تاریخ کا بد ترین ظلم ہے- مزید پڑھیں

انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیوں کی خاموشی باعث حیرت و افسوس

انکا مزید کہنا تھا حیرت اور دکھ کی بات ہے انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں کئی ماہ گزرنے کے باوجود اس پر آنکھیں بند کئے ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مغربی دنیا سے تعلق رکھنے لوگ اورتنظیمیں جانوروں کے حقوق کی بھی بات کرتے ہیں- اس کیلئے مہمات بھی چلاتے ہیں لیکن مقبوضہ وادی میں بھارت نے نہتے کشمیریوں کو کئی ماہ سے گھروں میں قید کر رکھا ہے، مگر کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلہ میں اپنی سفارتی کوششوں میں مزید تیزی لانی چاہیے تاکہ مقبوضہ وادی میں معمولات زندگی بحال ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کسی بھول میں مت رہے اسے اس ظلم کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ وہ وقت اب مزید دور نہیں جب مظلوم کشمیریوں کو انکا غصب کردہ حق حق خودارادیت ہندوستان کو دینا پڑے گا-

اداکارہ وینا ملک

Leave a Reply