نائلہ جعفری کی مدد

معروف اداکارہ نائلہ جعفری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں

Spread the love

اداکارہ نائلہ جعفری انتقال

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری رضائے الٰہی

سے51 برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کرگئیں، وہ طویل عرصے سے کینسر جیسی مہلک

بیماری میں مبتلا تھیں۔نائلہ جعفری کے بھائی عاطف جعفری کا کہنا ہے کہ بہن کی نماز جنازہ گزشتہ

روز ڈیفنس فیز ٹو میں ادا کی گئی اور تدفین کالا پل پر آرمی قبرستان میں کردی گئی۔اداکارہ 2016

سے بیمار تھیں اور ابتدائی طور پر ان میں اوورین کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد ازاں ان میں

معدے کے کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔حال ہی میں نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی،

جس میں انہوں نے ٹی وی مالکان، ڈراما سازوں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی تھی۔مدد کی

اپیل کرنے کی ویڈیو میں نائلہ جعفری کو ہسپتال کے بستر پر کسمپرسی کی حالت میں دیکھا گیا تھا

اور وہ مدد کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی تھیں۔اداکارہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے

بھی حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ نائلہ جعفری کی مدد کرے جس کے بعد سندھ حکومت نے نائلہ

جعفری کی مدد کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ نائلہ جعفری نیکا شمار پاکستان ٹیلی ویژن کی

معروف اداکاراؤں میں ہوتا تھا جن کے کریڈٹ پر بے شمار یاد گار ڈرامے ہیں جن میں’’بڑے دھوکے

ہیں اس راہ میں‘‘ ،’’تیرا میرا رشتہ‘‘،’’جلتے گلاب‘‘،’’تیرے در پر‘‘،’’ماں تجھ کو

سلام‘‘،’’تھوڑی سی خوشیاں‘‘،’’دیسی گرلز‘‘،’’خاموشی‘‘،’’موسم‘‘،’’لمحہ لمحہ

زندگی‘‘،’’وہ‘‘اور دیگر شامل ہیں ۔

اداکارہ نائلہ جعفری انتقال

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply