140

منشا پاشا کا کرونا وائرس سے متاثرہ دیہاڑی داروں کیلئے امداد کا اعلان

Spread the love

لاہور (جے ٹی این آن لائن فلم رپورٹر) اداکارہ منشا پاشا اعلان

اداکارہ منشا پاشا نے کرونا وائرس کے بعد کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یومیہ اجرت کمانے والوں کے لیے مدد کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس، رشی کپور کا پاکستانیوں سے محبت کا اظہار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر منشا پاشا نے ٹویٹ میں کہا کہ انڈسٹری میں کوئی ایسا موجود ہے، جس نے گروپ کی صورت میں پیسے جمع کیے، تاکہ وہ یومیہ اجرت کمانے والوں کی مدد کرسکیں۔ انہوں نے لکھا کہ آئندہ آنے والے ہفتے میں صورتحال ایسی ہونے والی ہے، جس کی وجہ سے یومیہ اجرت کمانے والوں کو مشکل کا سامنا ہوگا- ایسے تمام لوگ جو یومیہ اجرت کماتے ہیں، انہیں ہم ایک پیکٹ میں ضروری اشیا بھیجیں گے، جس میں کھانا، چائے کی پتی، صابن و دیگر چیزیں ہوں گی۔

کرونا وباء کیخلاف ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے، اداکارہ

اداکارہ نے لکھا کہ آپ کے اردگرد ایسے لوگ موجود ہیں جو یومیہ اجرت پر ہی گزارا کرتے ہیں، ایسے لوگوں اور گھرانوں کا خیال رکھیں- اگر وہ آپ کے دروازے پر نہیں آتے تب بھی آپ ان کے گھر جاکر شعور دلائیں، کہ وہ دن میں کئی بار اپنے ہاتھ دھوئیں۔ منشا پاشا نے لوگوں سے اپیل کی کہ کرونا وائرس کی روک تھام میں اپنی مدد کے تحت اپنا کردار ادا کریں۔

کرونا سے بچاؤ کا واحد حل احتیاطی تدابیر اپنانا

یاد رہے شوبز دنیا کے معروف ستارے کرونا وائرس کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کیلئے عوام میں آگاہی و شعور کی بیداری کی خاطر میدان عمل میں ہیں-کیونکہ کرونا وائرس کا اس وقت بہترین علاج صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہے-

اداکارہ منشا پاشا اعلان

Leave a Reply