اداکارہ ماہرہ خان فیصلہ لینے میں سُست، ڈائریکٹر یا پروڈیوسر بننا خواہش

اداکارہ ماہرہ خان فیصلہ لینے میں سُست، ڈائریکٹر یا پروڈیوسر بننا خواہش

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) اداکارہ ماہرہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ کچھ کرنے سے متعلق

فیصلہ لینے میں بہت ہی سست ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان نے غیر ملکی میڈیا سے بات

چیت کرتے ہوئے کہا کہ سچ بتاؤں تو میں ہمیشہ کیمرے کے پیچھے ہی کام کرنا

چاہتی تھی بطور ڈائریکٹر یا پروڈیوسر۔ میری ساتھی پروڈیوسر نے مجھے حوصلہ

دیا۔ پہلے چھوٹے پراجیکٹس پر کام کرنا چاہتی ہوں۔ ماہرہ خان نے اپنی پروڈکشن

میں بننے والی فلم بارہواں کھلاڑی میں خود کو کاسٹ نہ کرنے سے متعلق بتایا کہ

اس فلم میں ایسا رول نہیں جو مجھے سوٹ کرے۔ اگر میری عمر کم ہوتی تو میں

اس میں کام کرتی۔ فلم دوستی، رشتے، اتحاد، کامیابی، ناکامی، پیار محبت اور ہمت

کے بارے میں ہے۔ کچھ دن قبل ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر جاری کیا

تھا جس میں اداکار دانیال ظفر اور شاہ ویر جعفری بیٹھے نظر آرہے تھے۔

=—= ہمایوں سعید کو دل پھینک سمجھتی تھی، ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان نے کہا میں ہمایوں سعید کو دل پھینک سمجھتی تھی لیکن وہ

ایسے نہیں ہیں۔ جب میں ہمایوں سعید کیساتھ پہلا ڈرامہ نیت کررہی تھی تو میں نے

ہمایوں کو صاف صاف کہہ دیا تھا کہ میں صرف کام سے کام رکھتی ہوں اور اس

کے علاوہ نہ تو میری کسی چیز میں دلچسپی ہے اور نہ ہی میرا تعلق ہے۔ ماہرہ

خان نے کہا کہ میں ڈرامہ نیت کی شوٹنگ کے بعد ہمایوں کیساتھ برگر کھانے گئی

تو میں نے ہمایوں سے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ آپ لڑکیوں کے معاملے میں

کافی دل پھینک آدمی ہیں جس پر ہمایوں بہت ہنسے اور کہا کہ میں کبھی لڑکیوں

کے پیچھے نہیں بھاگا بلکہ لڑکیاں ہمیشہ میرے پیچھے آئی ہیں۔ اداکارہ ماہرہ خان

نے کہا کہ جب ڈرامہ سیریل نیت کی شوٹنگ کے دوران ہمایوں سعید سے ملی اور

غلط فہمی دور ہوئی تو ہم دونوں کی بہت اچھی دوستی ہوگئی۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

اداکارہ ماہرہ خان

Leave a Reply