158

اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل

لندن(شوبز رپورٹر ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک بار پھر ایشیا کی پرکشش

خواتین کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔برطانوی جریدے ایسٹرن آئی کے ایڈیٹر اسجد نذیر نے ایشیا کی

50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی ہے جس میں ایک بار پھر ماہرہ خان جگہ بنانے میں کامیاب

ہوگئیں۔ اسجد نذیر کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست کے مطابق ماہرہ خان نے رواں برس

پرکشش خواتین کی فہرست میں چوتھینمبر پر جگہ بنائی ہے جب کہ وہ ایک دہائی کی ٹاپ پرکشش

خواتین میں تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔فہرست کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ

بھٹ ایشیا کی پرکشش خواتین میں پہلے نمبر پر موجود ہیں۔دوسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون پرکشش

خاتون قرار پائی ہیں۔تیسرے نمبر پر بھارتی ڈراموں کی اداکارہ حنا خان براجمان ہیں۔چوتھے نمبر پر

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔پانچویں نمبر پر بھارتی اداکارہ سربھی چاندنا

موجود ہیں۔چھٹے نمبر پر کترینہ کیف پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔ساتویں نمبر پر ایک اور بھارتی

اداکارہ شیوانگی جوشی پرکشش خاتون قرار پائی ہیں۔

Leave a Reply