Actress mahira khan

اداکارہ مائرہ خان اپنے مداح حلوہ پوری کو گلے لگانے کی خواہاں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) اداکارہ ماہرہ خان خواہاں

بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان نے ایک مداح کے خط اور پینٹنگ کو

اتنا پسند کیا کہ انھیں جواب میں کہہ ڈالا کہ کاش میں تمہیں گلے لگا سکوں۔ ایک

مداح نے اپنے ہاتھوں سے ماہرہ خان کی بہترین تصویر بنا کر انہیں بھیجی اور

ساتھ میں اداکارہ کے نام اپنے ہاتھ سے لکھا ایک خط تحریر کیا۔ اس خط میں اس

مداح نے ماہرہ کے لیے اپنے پیار و جذبات کا کھل کر اظہار کیا۔ ماہرہ نے اس

خط اور پینٹنگ کی ایک تصویر لے کر اسے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنے

دیگر مداحوں کے لیے شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : عائزہ خان چھا گئی، انسٹا گرام پر سب کو پچھے چھوڑ دیا
————————————————————————————-

ماہرہ خان نے لکھا کہ اتنی زیادہ محبت دینے پر کاش میں تمہیں گلے لگا سکتی۔

انھوں نے خط لکھنے پر مداح کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ لوگ میرے لیے

فینز سے بھی بڑھ کر ہیں۔ اداکارہ نے آخر میں اس مداح کے لیے بے حد پیار دیا

اور ساتھ میں ملنے کی امید کا اظہار کیا۔ ماہرہ خان نے خط بھیجنے والے کا نام

خفیہ رکھا اور اسے حلوہ پوری کے القاب سے نوازا جبکہ دلچسپ بات یہ ہے

خط میں بھی ایسا ظاہر نہیں ہوتا کہ یہ خط کسی مرد کا ہے یا پھر خاتون کا۔

عائشہ ثناء 48 سال کی ہو گئیں، سالگرہ منائی

اداکارہ و کمپیئر عائشہ ثناء 48 برس کی ہو گئیں۔ عائشہ ثنا 19 ستمبر 1972ء

کو پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کریئر کا آ غاز پی ٹی وی کے ڈراموں سے کیا

اور خوب شہرت پائی۔ اداکارہ نے ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ کمپیئرنگ

میں بھی نام کمایا۔ عائشہ ثنا پی ٹی وی کے مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض

بھی انجام دیتی رہی ہیں۔

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اداکارہ ماہرہ خان خواہاں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply