اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے 53 بہاریں دیکھ لیں

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے 53 بہاریں دیکھ لیں

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) اداکارہ عتیقہ اوڈھو

پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے زندگی کی 53 بہاریں دیکھ لیں۔ عتیقہ

اوڈھو 12 فروری 1968ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے پی ٹی وی سے

اپنے فنی کیرئیر کا آغاز انور مقصود کی معروف ٹی وی سیریز ستارہ اور مہر

النساء سے کیا۔ ان کی معروف ترین ٹی وی سیریلز میں ” انگار وادی، نجات،

کرچیاں، چاہتیں، ہمسفر، دشت، آن اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ عتیقہ اوڈھو نے متعدد

فلموں میں بھی کام کیا جن میں ” جو ڈر گیا وہ مر گیا، ممی اور مجھے چاند چاہیے

شامل ہیں، جبکہ عتیقہ آج کل بھی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

=—= ایمن خان کی ترکی میں سیاحت کی تصاویر وائرل

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اور خوبرو اداکارہ ایمن خان نے اپنی ترکی

کی سیاحت کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔ ایمن خان اکثر خبروں کا

حصہ بنی رہتی ہیں کچھ دنوں سے ان کے مداح جاننا چاہتے تھے کہ آخر وہ ہیں

کہاں۔ تاہم اب ایمن خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ایپ انسٹاگرام پر اپنی

تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کس سیاحتی مقام پر موجود لگ رہی ہیں۔ تصاویر

میں اداکارہ اونچی عمارت میں موجود ہیں اور بیک گرانڈ میں سبزہ اور پانی

دکھائی دے رہا ہے۔ ایمن نے تصاویر کے ساتھ انطالیہ اور ترکی کا ہیش ٹیگ بھی

دیا ہے۔ ایمن خان کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آج کل ترکی میں موجود

ہیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

اداکارہ عتیقہ اوڈھو

Leave a Reply