اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش، مداحوں کی مبارکباد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اداکارہ صنم چوہدری

کراچی (جے ٹی این آن لائن نیوز) پاکستانی خوبرو اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں پہلے بچے کی

پیدائش ہوگئی۔صنم چوہدری نے نومبر 2019 میں خاموشی سے دیرینہ دوست موسیقار سومی چوہان

سے شادی کی تھی۔اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا تھا اور اب

انہوں نے اپنے ہاں بچے کی پیدائش کی تصدیق کی بھی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کی۔صنم

چوہدری نے اپنے شوہر اور نوزائیدہ بچے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان

کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کے نام شہیر چوہان بتایا، تاہم

انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کے ہاں کب بچے کی پیدائش ہوئی۔تصویر میں صنم چوہدری اور

سومی چوہان کو بچے کے ساتھ خوشی میں دیکھا جا سکتا ہے اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش

پر مداحوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔اداکارہ کے ہاں

پہلے بچے کی پیدائش پر مداحوں نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی

کیا۔

اداکارہ صنم چوہدری

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply