0

اداکارہ سارہ علی خان نے والدہ امریتا سنگھ کا گھر چھوڑدیا

Spread the love

بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے والدہ امریتا سنگھ کا گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں تاہم یہ خبر بھی سامنے آئی ہے کہ وہ اپنی والدہ کا گھر چھوڑ کر علیحدہ ہو گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خوبرو اداکارہ سارہ علی خان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں گاڑی میں گھر کا سامان رکھتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تصویر میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی کے اچانک تصویر بنانے پر سارہ مضطرب نظر آرہی ہیں اور تصویر بنانے سے منع کر رہی ہیں۔

Leave a Reply