اداکارہ زویا ناصر نے جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کیساتھ منگنی توڑ دی

اداکارہ زویا ناصر نے جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کیساتھ منگنی توڑ دی

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) اداکارہ زویا ناصر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا ناصر نے نو مسلم

جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین کیساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ نے

موقف اختیار کیا ہے کہ کرسٹن کے میری ثقافت، میرے ملک، میرے عوام اور

میرے مذہب کے بارے میں اچانک تبدیل ہوتے موقف نے مجھے یہ مشکل فیصلہ

لینے پر مجبور کیا- انہوں نے کرسٹن بیٹزمین کے اچھے مستقبل کے لیے بھی نیک

خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اداکارہ نے مداحوں سے منفی تبصرے کرنے

سےبھی گریز کرنے کی درخواست کی اور کہا اس مشکل وقت سے نمٹنے کے

لیے مجھے اور میری فیملی کو وقت درکار ہو گا-

=–= شوبز دنیا سے متعلق مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ زویا

ناصر اور نومسلم جرمن یوٹیوبر کرسٹن بیٹزمین نے کچھ عرصہ قبل منگنی کی

تھی، چند روز قبل سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر زویا ناصر نے اپنی پہلی ڈھولکی

کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ کرسٹن بیٹزمین بھی موجود تھے۔ زویا

ناصر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا ہماری پہلی ڈھولکی اور میرے دو انمول

رتن۔ اداکارہ نے دعا کی کہ اللّہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ اسی طرح خوش اور ساتھ رکھے۔

=-.-= اللہ تعالیٰ اس مشکل وقت میں میری مدد فرمائے، اداکارہ

جرمن یوٹیوبر کرسٹن نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا، اس موقع پر جرمن

یوٹیوبر کا کہنا تھا اسلام امن کا مذہب ہے اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد

جو خود کے اندر محسوس کیا ہے وہ اس سے پہلے کبھی محسوس نہیں کیا تھا، تاہم

اب زویا ناصر کی جانب سے اچانک کرسٹن بیٹزمین کیساتھ منگنی ختم کرنے کا

اعلان کیا گیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا وہ

کرسٹن بیٹزمین سے شادی نہیں کر رہیں۔ کرسٹن کے میری ثقافت، میرے ملک،

میرے عوام اور میرے مذہب کے بارے میں اچانک تبدیل ہوتے موقف نے یہ مشکل

فیصلہ لینے پر مجبور کیا۔ کچھ ایسی مذہبی اور معاشرتی حدود ہیں جن کو کسی

صورت پار نہیں کیا جا سکتا۔ ایک دوسرے کیساتھ عاجزی، رواداری اور احترام وہ

خوبیاں ہیں جن کا ہمیں ہمیشہ پابند رہنا چاہئے۔ زویا ناصر نے کہا میں اللہ سے دعا

گو ہوں وہ اس مشکل وقت سے نمٹنے کے لیے میری مدد کرے۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

یاد رہے زویا ناصر اور کرسٹن نے رواں سال فروری میں منگنی کی تھی اور اس

موقع پر بنائی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ زویا ناصر ڈرامہ

سیریل ”زیبائش” میں دکھائی دی تھیں۔

اداکارہ زویا ناصر

Leave a Reply