بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سمندری طوفان تاؤتے اور ایشوریا رائے کا تذکرہ

خود کو ایشوریا رائے کے مشابہہ کہنے والی راکھی ساونت اور تاؤتے طوفان

Spread the love

ممبئی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) اداکارہ راکھی ساونت

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے خود کو ایشوریا رائے سے مشابہہ قرار دیدیا۔

گزشتہ روز اداکارہ راکھی ساونت نے بھارت میں آئے سمندری طوفان کے حوالے

سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا بھارت میں کرونا کی تباہی مچائی ہوئی ہے،

ملک میں پہلے ہی آکسیجن کی کمی چل رہی ہے ایسے میں تھوڑے بہت پودے

تھے وہ بھی کل طوفان سے گر گئے، اب ہم کیسے زندہ رہیں گے۔ صحافی کی

جانب سے کہا گیا خدا چاہتا ہے ہم گھروں سے ہی باہر نہ نکلیں۔ جس پر راکھی

ساونت نے جواب دیا، ہاں خدا چاہتے ہیں ہم گھروں سے باہر نہ نکلیں اور وہ یہ

بھی چاہتے ہیں کہ اہم اپنے تمام گناہوں کو قبول کریں، اس دوران ایک مداح نے

سیلفی لینے کی خاطر اداکارہ کے قریب آنے کی کوشش کی تو راکھی نے اسے

خبردار کر دیا کہ میرے پاس مت آنا اور پوز بناتے ہوئے کہا کہ دور سے ہی

تصویر لے لو۔ ویسے بھی میں دور سے ہی اچھی لگتی ہوں، دور سے دیکھو تو

میں ایشوریا رائے لگتی ہوں لیکن نزدیک آکر دیکھو تو راکھی ساونت ہی لگتی

ہوں۔

=-.-= شدید طوفان سے راکھی ساونت کی بالکونی ٹوٹ گئی

بھارت میں سمندری طوفان ” تاؤتے ” نے تباہی مچا دی، ریاست گجرات میں

طوفان سے تقریباً 16 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے جبکہ مواصلاتی نظام کو

بھی شدید نقصان پہنچا۔ سمندری طوفان تاؤتے نے بالی وڈ کی متنازع شخصیت

راکھی ساونت کے گھر کو بھی نقصان پہنچایا۔ بھارتی صحافیوں سے گفتگو کے

دوران اداکارہ راکھی ساونت نے بتایا بھارت میں آنیوالے طوفان کے باعث ان کی

چھت ٹوٹ گئی ہے، انہوں نے حال ہی میں نئے گھر کی بالکنی بنائی جو طوفان کی

نذر ہو گئی اور انہیں چھت کے نیچے 4 بالٹیاں رکھ کر رات گزارنا پڑی۔ اداکارہ

نے کہا کہ وہ بہت اداس ہیں اور اس وجہ سے گھر سے باہر ہی نہیں نکلیں۔

اداکارہ راکھی ساونت

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

Leave a Reply