اداکارہ دعا چوہدری وائرل

اداکارہ دعا چوہدری کی پولیس مظالم کیخلاف ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

Spread the love

اداکارہ دعا چوہدری وائرل

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز) اسٹیج اداکارہ دعا چوہدری کی پولیس مظالم کے خلاف دوہائیاں دیتے

ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئیں جبکہ اداکار ہ کوویڈیوز میں دلبرداشتہ ہو کر یہ کہتے ہوئے

بھی سنا جا سکتا ہے کہ مجھے انصاف نہ ملا تو میں پولیس اسٹیج کے سامنے خود کشی کر لوں گی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ دعا چوہدری اپنی بہن اور

ایک اور بزرگ خاتون کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں موجود ہیں اور مسلسل روتے ہوئے اپنے اوپر

ہونے والے ظلم کی روداد سنارہی ہیں جبکہ سامنے بیٹھا پولیس افسر اس پر کوئی رد عمل نہیں دیتا ۔

مداخلت کرنے مذکورہ پولیس افسر آواز نیچی رکھنے کا کہتا ہے ۔ اداکارہ ایس ایچ او کو مخاطب

کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ میرے ساتھ ڈی ایس پی کے کمرے میں جو نا انصافی کی گئی ہے اس کا

پرچہ درج کیا جائے ،کمرے کی لائٹ بندکرکے مجھ سے موبائل اور دستاویزات چھیننے کی کوشش

کی گئی ۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتاہے کہ پولیس اہلکا ر اداکارہ اور اس کے ساتھ آئی ہوئی خواتین

سے تلخ کلامی بھی کرتے ہیں ۔ اداکارہ ویڈیوز میں مبینہ طو رپر پولیس کی طرف سے پھاڑے گئے

اپنے کپڑے بھی دکھاتی ہیں۔ ویڈیوز منظرعام پر آنے کے بعد عوام کی جانب سے انتہائی غم و غصے

کا اظہار کیا جارہا ہے اور وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ اور آئی جی سے ملوث پولیس افسران اور

اہلکاروںکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔

اداکارہ دعا چوہدری وائرل

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply