اداکارہ بابرہ شریف نے اپنی زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اداکارہ بابرہ شریف نے اپنی زندگی کی 64 بہاریں دیکھ لیں۔بابرہ شریف 10دسمبر 1954ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ ملک کی کئی اداکاراؤں کے برعکس بابرہ شریف نے فنی کرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ،1973ء میں واشنگ پاؤڈر کے اشتہار کے ذریعے وہ ملک کے ہر گھر میں پہچانی جانے لگیں، اسی برس انہوں نے کرن کہانی سے اداکاری کا باقاعدہ آغاز کیا۔ شباب کیرانوی کی فلم ’’میرا نام ہے محبت ‘‘سے حقیقی شہرت ملی ۔انہوں نے اپنے فلمی کریئر کے دوران 150 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس دوران انہوں نے ندیم، وحید مراد، محمد علی ، شاہد، غلام محی الدین یہاں تک کے سلطان راہی کے مدمقابل بھی کام کیا۔ فلم کریئر کے دوران بابرہ شریف نے مختلف قسم کے کرداروں کو بخوبی نبھایا، اسی لئے انہیں 70اور 80کی دہائی میں پاکستان کی صف اول کی اداکارہ کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ ان کی قابل ذکر فلموں میں پیار کا وعدہ،منزل، تیرے بنا کیا جینا،دامن لاجواب، وفا، کائنات،کس نام سے پکاروں، حق مہر، خدا اور محبت، بدنام، گن مین، سن آف ان داتا، آنگن، دیوانیدو، چکر، جوانی دیوانی،ماں بنی دلہن، کالی، انسان، دودل، ایک چہرہ دو روپ، مہک، شبانہ، سلاخیں، ساتھی، باغی حسینہ، جان من، گریبان اور گھائل شامل ہیں۔بابرہ شریف نے مقبولیت کے عروج پر فلم نگری کو خیر باد کہا ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply