160

اداکارہ ایمن خان نے سوشل میڈیا پر نیا ریکارڈ بنا دیا

Spread the love

کراچی (شوبز رپورٹر)پاکستانی اداکارہ ایمن خان اہم سنگ میل عبور کرنے والی دوسری شوبز

شخصیت بن گئیں کہ جن کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 50 لاکھ سے زائد ہوگئی۔اداکارہ ایمن خان

انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں، اسی وجہ سے اْن کے فالوورز کی تعداد اب پچاس لاکھ سے

زائد ہوگئی، ایمن نے پچاس لاکھ فالوورز مکمل ہونے پر ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کا شکریہ ادا

کیا۔اس وقت پاکستان کی کوئی بھی اداکارہ ایسی نہیں ہیں جن کے انسٹاگرام پر ایک کروڑ فالوورز

ہوں، البتہ ماہرہ خان رواں برس اکتوبر میں وہ پہلی اداکارہ ضرور بنی تھیں جن کے فالورز کی تعداد

آدھے کروڑ تک پہنچی تھی اور اب آدھا کروڑ یعنی 50لاکھ فالوور حاصل کرنے والی اداکاراؤں کی

فہرست میں ایمن خان بھی شامل ہوگئی ہیں ،جنہوں نے گزشتہ ہفتے ہی یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ایمن کے

انسٹاگرام فالوورز میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران تین لاکھ کا اضافہ ہوا، اکتوبر 2019 تک ان کے

فالوورز کی تعداد 47 لاکھ تھی۔اداکارہ کے فالوورز میں اضافہ ان کی جانب سے گزشتہ ماہ نومبر میں

بہن منال خان کے ساتھ مل کر کلاتھنگ برانڈ متعارف کرائے جانے کے اعلان کے بعد ہوا۔فیشن برانڈ

متعارف کرائے جانے کے بعد ایمن خان کا شمار پاکستان کی ان چند اداکاراوں میں بھی ہونا لگا جنہوں

نے اپنا کاروبار شروع کیا۔اداکارہ منیب بٹ کے ساتھ ایک برس قبل ازدواجی بندھن میں بندھنے والی

ایمن خان کے ہاں رواں سال اگست میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ۔

Leave a Reply