اداکارہ انوشے اشرف کو شادی کی پیشکش، منال خان کی خوبصورت یادیں

اداکارہ انوشے اشرف کو شادی کی پیشکش، منال خان کی خوبصورت یادیں

Spread the love

کراچی (جے ٹی این آن لائن شوبز نیوز) اداکارہ انوشے اشرف شادی

سماجی مسائل پر اپنی آواز بلند کرنے والی انوشے نے حال ہی میں انسٹاگرام پر

سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔ اداکارہ سے صارفین نے کچھ اہم سوالات

پوچھے جبکہ کچھ مداحوں نے ان سے ذاتی نوعیت کے سوال بھی کیے، ان ہی

میں سے ایک مداح نے اداکارہ کو شادی کی پیشکش کردی۔ انوشے نے جواب

دیتے ہوئے مسز خان ( رشتہ کرانے والی معروف خاتون ) کو مخاطب کیا اور

خواہش ظاہر کی کہ انہیں یہ میسج پڑھنا چاہیے۔ اداکارہ نے جواب میں لکھا کہ

مسز خان سمجھتی تھیں کہ میں کیرئیر کے معاملے میں حساس اور زندگی میں

خود مختار ہوں، اس وجہ سے میرے لیے لڑکا ڈھونڈنا مشکل ہے۔

=–= ایسی ہی مزید دلچسپ خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

انوشے نے رشتہ کلچر سے متعلق اپنے نظریات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ

2021ء ہے، مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اگر میں کام پر جاؤں اور میرا شوہر گھر

پر بیٹھ کر کتاب لکھنا چاہے، یہ اس کی جاب نہیں کہ ہمیشہ وہ ہی مجھے چیزیں

فراہم کرے۔ اداکارہ نے آخر میں قہقہہ لگا کر مداح سے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی

مجھ سے شادی کے خواہشمند ہیں؟

=-.-= منال خان نے منگنی کی ” خوبصورت یادیں ” شیئر کر دیں

اداکارہ منال خان نے اپنی اور اداکار احسن محسن اکرام کی منگنی کی ویڈیو شیئر

کر دی۔ انسٹاگرام پر منال خان کی جانب سے حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی

ہے جس منال اور احسن کی منگنی کے وینیو سمیت تقریب سے لیے گئے مختلف

لمحات کو کیمرے میں قید کیا گیا ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو کے ہمراہ اداکارہ نے

خوبصورت یادوں کا کیپشن بھی درج کیا۔ خیال رہے کہ منال خان نے حال ہی میں

اداکار احسن محسن اکرام سے منگنی کی ہے اور اداکار جوڑی کی منگنی کی

تصاویر بھی اس سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

وائرل تصاویر اور ویڈیو میں دونوں اداکاروں کو فیملی کے دیگر افراد کے ہمراہ

خوشگوار موڈ میں منگنی کی تقریب سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ انوشے اشرف شادی

Leave a Reply