0

ادارہ’’ صو با ئی خا تون محتسب پنجا ب‘‘ سفید ہا تھی

Spread the love

پنجا ب بھر کی خواتین کو ہرا سمنٹ سے بچا نے کیلئے بنا یا جانیوالا ادارہ’’ صو با ئی خا تون محتسب پنجا ب‘‘ ویمن امپاورمنٹ کے نا م پر سفید ہا تھی بن کر رہ گیا ۔اپنے قیا م کے 6 سا لو ں کے دورا ن صرف 139شکا یا ت وصول ہو ئیں جو ادارہ کی کارکردگی پر ایک بڑا سوا لیہ نشا ن ہے

دوسری جانب مو جو دہ چیئر پرسن رخسا نہ گیلا نی بھی دعووں اور زبا نی جمع خرچ سے آگے نہ بڑ ھ سکیں ۔اور ادراہ کی ہرا سمنٹ کے نا م پر کروڑں روپے کی آگا ہی مہم سوائے پیسوں کے ضیا ع کے عملی طور پر کارگر ثا بت نہ ہو سکی ۔

پنجا ب بھر کی خواتین کی بڑی اکثریت’’ Harasment on work place‘‘ کے قا نو ن اور ادا رہ کے نام سے ہی لا علم ہیں جو کہ ادارہ کی ناکامی کا منہ بو لتا ثبو ت ہے جبکہ اب تک خا تون محتسب پنجا ب کو زیا دہ تر شکا یا ت محکمہ ہیلتھ اور محکمہ ایجو کیشن کی جانب سے خواتین نے رپو رٹ کیں ہیں اس کے علاوہ ڈینگی کنٹرول پروگرا م کی LSP لیڈی سینٹری خوا تین کو بھی ہرا سمنٹ کا شدید سا منا کر نا پڑتا ہے ۔

ترجما ن خا تو ن محتسب پنجاب عا صم صا دق قریشی کا کہنا ہے موجودہ چیئرپرسن کے آنے کے بعد کیسز کو سنا جا رہا ہے کیو نکہ ان سے قبل یہ سیٹ ایک سا ل تک سیٹ خا لی رہی چھ سا لو ں میں صرف 139شکایات آئیں ، ہما ری ہر ممکن کو شش ہوتی ہے کہ ہم ان کی شکا یا ت سن کر قا نو ن کے مطا بق کاروا ئی کر یں ۔

Leave a Reply