Promotions of officers 89

احمر شہزاد لغاری پاک فضائیہ کے نائب، ایم فیصل عباسی بحریہ کے آراے مقرر

Spread the love

اسلام آباد(جتن آن لائن نیوز) احمر شہزاد ایم فیصل

حکومت نے احمر شہزاد لغاری کو پاکستان فضائیہ میں ایئر وائس مارشل کے جبکہ پاک بحریہ کے کموڈور محمد فیصل عباسی کو ریئر ایڈمرل کے عہدوں پر ترقی دیدی۔

مزید پڑھیں

ترجمان فضائیہ کے مطابق ایئر مارشل احمر شہزاد لغاری نے نومبر 1984ء میں پاک فضائیہ کی گورنمنٹ ڈیوٹی پائلٹ برانچ میں کمیشن حاصل کیا تھا ور اپنے شاندار کیریئر میں وہ فائٹر اسکواڈرن اور آپریشنل ایئربیس کی کمانڈ بھی کر چکے ہیں۔

احمر شہزاد تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز و امریکن لیجن آف میرٹ کے حامل

اپنے کیریئر میں ہیڈ کوارٹرز میں چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر فیلکن اور ڈائریکٹر جنرل پراجیکٹس کیساتھ ساتھ امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں فضائی اتاشی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز چکلالہ میں ڈائریکٹر جنرل لاجسٹکس اور کامرہ میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس بورڈ میں چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ وہ کامبیٹ کمانڈرز سکول، اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور امریکہ کے کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے گریجویٹ ہیں۔ پاک فضائیہ کیلئے بیش بہا خدمات پر انہیں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور امریکہ میں لیجن آف میرٹ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ریئر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی پانے والے کموڈورمحمد فیصل عباسی نے 1991ء میں پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ فلیگ آفیسر پاکستان نیوی وار کالج لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں اور اپنے شاندار کیریئر کے دوران مختلف کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

محمد فیصل عباسی ستارہِ امتیاز( ملٹری ) کا اعزاز بھی پا چکے

نمایاں کمانڈ تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس منصف، پی این ایس خیبر اور 25 ویں ڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمانڈ شامل ہیں۔ محمد فیصل عباسی کی نمایاں سٹاف تقرریوں میں سینئر سٹاف آفیسر ( آپریشنز )، ڈائریکٹر نیول آپریشنز اور اسسٹنٹ چیف آف دی نیول سٹاف ( آپریشنز ) شامل ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں بطور ڈائریکٹنگ سٹاف فرائض سرانجام دیئے ہیں جبکہ انہیں کراچی میں بطور فلیگ آفیسر سی ٹریننگ کے فرائض سرانجام دینے کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔ ریئر ایڈمرل محمد فیصل عباسی کو ستارہِ امتیاز ( ملٹری ) سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

احمر شہزاد ایم فیصل

Leave a Reply