احمدی نژاد صدارتی دوڑ

سابق ایرانی صدر احمدی نژاد ایک بار پھر صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل

Spread the love

احمدی نژاد صدارتی دوڑ

تہران (جے ٹی این آن لائن نیوز) سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد ایک بار پھر صدارتی انتخابات

کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطا بق امریکا اور مغربی طاقتوں کے حوالے

سے سخت گیر موقف رکھنے والے سابق ایرانی صدر احمدی نژاد نے آئندہ صدارتی انتخابات میں

حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں۔خیال رہے ایران میں نئے صدارتی انتخابات آئندہ

جون 2021ء میں ہورہے ہیں، جبکہ 64 سالہ احمدی نژاد 2005 ء سے 2013ء تک دو بار ایران کے

صدر رہ چکے ہیں جبکہ2017 ء میں ہونیوالے انتخابات میں انہیں نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔ یہ انتخابات

ایسے وقت ہونے جارہے ہیں جب عالمی طاقتوں کیساتھ ایران کا جوہری معاہدہ غیر یقینی صورتحال

سے دوچار ہے جبکہ اعتدال پسند سمجھے جانیوالے موجودہ ایرانی صدر حسن روحانی مسلسل دو بار

منتخب ہونے کے باعث اس مرتبہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ اعتدال پسند سمجھے جانیوالے

موجودہ ایرانی صدر حسن روحانی مسلسل دو بار منتخب ہونے کے باعث اس مرتبہ الیکشن میں حصہ

نہیں لے سکتے۔

احمدی نژاد صدارتی دوڑ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply