کرکٹر و ہاکی پلیئر بہن بھائی احسان عادل اور افشاں نورین کا عزم

کرکٹر و ہاکی پلیئر بہن بھائی احسان عادل اور افشاں نورین کا عزم

Spread the love

اسلام آبا د(جے ٹی این آن لائن سپورٹس نیوز) احسان عادل افشاں نورین

کرکٹ اور ہاکی کے قومی کھلاڑی بہن بھائی احسان عادل اور افشاں نورین نے کہا

ہے امید ہے وہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کی جانب سے ایکشن میں ہونگے۔ عید کے

موقع پر بہن بھائی قومی کھلاڑیوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹارگٹ یہی ہے کہ

پاکستان کی جانب سے زیادہ سے زیادہ کھیلنا ہے۔ تین ٹیسٹ اور چھ ایک روزہ

میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے احسان عادل نے کہا وہ اپنے کیرئیر سے

مطمئن نہیں، انہیں مزید کھیلنا چاہیے تھا اور مسلسل کھیلنا چاہیے تھا لیکن میں اب

بھی کوشش کر رہا ہوں، ہمت نہیں ہاری، میں ضرور کم بیک کروں گا اور مزید

کھیلنے کی خواہش پوری ہو گی۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں میری پرفارمنس بہت اچھی

جا رہی ہے، سو فیصد پرفارم کرنے کیلئے محنت کرتا ہوں، مجھے آغاز میں فٹنس

کا ایشو رہا لیکن بعد میں بہت کام کیا، جب مجھے ڈراپ کیا گیا تب تو مجھے فٹنس

کا کوئی ایشو بھی نہیں تھا، مجھے کبھی پتہ نہیں چلا مجھے دوبارہ موقع کیوں

نہیں دیا گیا۔

=–= کھیل اور کھلاڑی سے متعلق ایسی ہی مزید خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

احسان عادل نے کہا بہن افشاں نورین کیساتھ کھیل پر گفتگو ہوتی رہتی ہیں، مستقبل

کے پلان اور فٹنس کو برقرار رکھنے پر بات کرتے ہیں، کوشش یہی ہوتی ہے کہ

ایک دوسرے کو متحرک رکھیں۔ اس موقع پر انٹر نیشنل ہاکی پلئیر افشاں نورین

نے کہا مجھے دکھ ہے بھائی کو مسلسل موقع نہیں دیا گیا، یہ درست ہے نوجوان

کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے لیکن جو پہلے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں اور

فارم یا فٹنس کی وجہ سے باہر ہوئے ہیں انہیں بھی موقع دینا چاہیے یہ نہیں ہونا

چاہیے آپ نظر انداز کریں اور بھول جائیں، بھائی بہت محنت کر رہا ہے اور کم

بیک کرے گا۔ کرونا وائرس کی وجہ سے عید گھر پر گزر رہی ہے، وہ ہمیشہ عید

پر اپنے آبائی گھر گوجرہ چلے جاتے تھے لیکن اس مرتبہ گھر والوں کیساتھ عید

گزر رہی ہے اور گھر والے بھی خوش ہیں۔ دکھ اس بات کا ہے چاند رات پر

سہیلیوں کیساتھ شاپنگ نہیں کی لیکن ہمیں خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے

کیلئے ایس او پیر پر عمل کرنا چاہیے۔

احسان عادل افشاں نورین

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply