احساس کفالت سنٹر تاندلیانوالہ میں بے حسی ، انسانیت کی تذلیل کی انتہا ہوگئی

Spread the love

احساس کفالت سنٹر تاندلیانوالہ

تاندلیانوالہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) تاندلیانوالہ احساس کفالت پروگرام کے تحت قائم احساس

کفالت سنٹر تاندلیانوالہ میں بے حسی ، غریب لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کیئے جانے اور

انسانیت کی تذلیل کی انتہا ہوگئی ،، احساس کفالت سنٹر میں غریب عورتوں کے ساتھ جانوروں

جیسا سلوک ، نہ وہاں پینے کا پانی اور نہ ہی ٹوائیلٹ کی سہولت موجود ،غریب عورتیں دور دراز

گاؤں سے صبح فجر کے وقت آتی ہیں اور شام کے وقت نامراد واپس لوٹ جاتیں ہیں ،لا چار اور

مجبور عورتوں کا کہنا ہے کہ ایجنٹ ہمیں کہتے ہیں دو ہزار تین ہزار دو تو تمہیں پیسے دیتے ہیں

ورنہ بھاڑ میں جاؤ عورتوں کی دھکم پیل کی وجہ سے ضعیف عورتیں گررتی پڑھتی دکھائی دیتی

ہیں عوامی سماجی حلقوں نے کہا ہے ریاست مدینہ کا دعوہ کرنے والوں کا یہ حالات منہ چڑھا رہے

ہیں ریاست مدینہ میں تو خلیفہ وقت رات کی تاریکی میں سامان غرباء کے گھروں میں پہنچایا

کرتے تھے جبکہ یہاں لا چار غرباء کی عزت نفس کو مجروح کیا جا رہا ہےـ

احساس کفالت سنٹر تاندلیانوالہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply