77

احساس پروگرام کے کوڈ8171 پر ایس ایم ایس سروس مفت کردی گئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)احساس پروگرام کے کوڈ8171 پر ایس ایم ایس سروس مفت کردی گئی۔جمعرات کو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ احساس پروگرام میں امداد کی رجسٹریشن کیلئے 8171 پر بھیجے جانے والے تمام ایس ایم ایس 10اپریل سے مفت ہونگے۔

ایس ایم ایس سروس کو فری کرنے کا یہ فیصلہ بعض ایسے صارفین کی مشکلات کے پیش نظر کیا گیا ہے جن کا بیلنس صفر تھا۔اب ایسے اور دیگر تمام صارفین 8171 پر مفت میسج بھیج سکیں گے۔

مزید برآں ، پی ٹی اے موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعے امدد کے منتظر لوگوں تک پہنچنے کی کوششوں میں ، بغیر کسی مالی فائدہ کے ، بی آئی ایس پی کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہے۔

Leave a Reply