احساس پروگرام کرک کا مستحق خواتین کو لوٹنے والا عملہ دھر لیا گیا

احساس پروگرام کرک کا مستحق خواتین کو لوٹنے والا عملہ دھر لیا گیا

Spread the love

پشاور(بیوروچیف، عمران رشید خان) احساس پروگرام کرک عملہ

Journalist Imran Rasheed

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی میں مقامی پولیس

نے مستحق اور غریب خواتین کی تحریری شکایت پر احساس پروگرام کے تحت

ملنے والی رقم سے غیرقانونی ٹیکس کی کٹوتی پر احساس پروگرام کے عملہ کو

رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے پرچہ درج کر لیا۔

=پڑھیں= باس کی کال، ڈرگ مافیا، پولیس کی پریس کانفرنس اور” خبر”

پولیس سٹیشن شاہ سلیم کے ایس ایچ او رحمت اللہ وزیر کے مطابق گزشتہ روز

نصف درجن سے زائد مقامی مستحق اور غریب خواتین نے پولیس کو درخواست

دی کہ شاہ سلیم ہسپتال میں احساس پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم سے

سرکاری ٹیکس کے نام پر 300 روپے فی کس کٹوتی کرتے ہیں، جس پر پولیس

نے اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی تخت نصرتی سے رابطہ کیا اور اجازت ملنے

پر پولیس تھانہ شاہ سلیم کے ایس ایچ او رحمت اللہ وزیر نے احساس پروگرام کے

امدادی مرکز پر چھاپہ مارا تو مقامی مستحق اور غریب خواتین کی جانب سے

تمام تحریری شکایات درست پائی گئیں اور احساس پروگرام عملہ غیر قانونی

طور پر ٹیکس کی مد میں 300 روپے کٹوتی کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس

پر تمام عملے کو حراست میں لے کر مزید قانونی کاروائی کے لئے تھانہ منتقل

کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تفتیش کے بعد ملزموں کو عدالت میں

پیش کر کے کرار واقعی سزاء دلوائی جائے گی تاکہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہ

آئے-

=-،-= خیبر پختونخوا سے متعلق مزید خبریں (=-= پڑھیں =-=)

احساس پروگرام کرک عملہ ، احساس پروگرام کرک عملہ

=-= قارئین کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply