احساس تعلیمی وظائف پروگرام شروع، ناداربچوں بچیوں وظائف دیے جائینگے

احساس تعلیمی وظائف پروگرام شروع، ناداربچوں بچیوں وظائف دیے جائینگے

Spread the love

اسلام آباد (جے ٹی این نیوز) احساس تعلیمی وظائف پروگرام

وزیراعظم عمران خان نے احساس تعلیمی وظائف پروگرام کا اجراء کردیا اور کہا

ہے ملک میں 2 کروڑ بچوں کا سکول نہ جانا بہت بڑا المیہ ہے، احساس پروگرام

اس مسئلے کا حل پیش کررہا ہے جس کے تحت بچوں کو سکول لانے کی کوشش

کی جائے گی، احساس تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت معاشرے کے غریب اور

نادار گھرانوں کے بچوں کو پرائمری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری تعلیم کیلئے

وظائف دیے جائیں گے۔ بدھ کو یہاں احساس تعلیمی وظائف پروگرام کی افتتاحی

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہورں نے کہا ہم نے جو یہ پروگرام لانچ کیا ہے

اس کے 2 اہم پہلو ہیں، پہلا یہ کہ ملک میں سکول نہ جانے والے 2 کروڑ بچوں

کو بنیادی تعلیم دی جائے کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں بچوں کا سکول نہ جانا بہت

بڑا المیہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ پروگرام اس مسئلے کا حل پیش کررہا ہے

جس کے تحت بچوں کو سکول میں لانے کی کوشش کی جائے گی، یہ مسئلہ زیادہ

تر غریب گھرانوں میں ہوتا ہے اسلئے انہیں معاوضے اور مراعات دی جائیں گی۔

=–= تعلیم سے متعلق مزید ایسی خبریں (=–= پڑھیں =–= )

وزیراعظم نے کہا کہ سکول نہ جانے والے بچوں میں زیادہ تعداد لڑکیوں کی ہے،

ہم نے تعلیم کو اہمیت نہیں دی لیکن خاص کر لڑکیوں کی تعلیم کو زیادہ اہمیت

نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ہمارا اتنا بڑا اثاثہ ضائع ہوتا ہے۔ ایک تعلیم یافتہ

خاتون، ایک مرد سے زیادہ معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں

کو تعلیم دیتی ہے، گھر کا نظام بدل دیتی ہے اور گھر میں بچوں کی صحت اور

بہتر دیکھ بھال کا معاشرے پر بہت اثر پڑتا ہے۔ احساس پروگرام میں لڑکیوں کو

زیادہ مراعات دی گئی ہیں، لڑکوں کے لیے تعلیمی وظیفہ ڈیڑھ ہزار روپے جبکہ

لڑکیوں کے لیے 2 ہزار روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک میں یہ تاثر

ہے کہ گویا ہم اپنی بچیوں کو پڑھانا نہیں چاہتے ایسا بالکل نہیں ہے، میں پاکستان

کے تمام علاقوں میں گیا ہوں، شاید ہی کسی نے پاکستان کو اس طرح دیکھا ہو جو

میں نے دیکھا ہے، ایسا کوئی علاقہ نہیں جہاں والدین اپنی بیٹیوں کو تعلیم نہ دلوانا

چاہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم میں مختلف مسائل حائل ہوتے ہیں،

کئی مرتبہ سکول دور ہوتے ہیں یا ان میں اساتذہ ہی نہیں ہوتے لیکن حکومت کی

ذمہ داری تھی کہ سہولیات فراہم کی جاتیں جو نہیں کی گئیں-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

ہمیں لڑکیوں کو سکول آنے کی ترغیب دینی چاہیے۔ احساس تعلیمی وظائف

پروگرام کے تحت معاشرے کے غریب اور نادار گھرانوں کے بچوں کو پرائمری

و سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری تعلیم کے لیے وظائف دیے جائیں گے۔ یہ پروگرام

ملک بھر کے تمام اضلاع میں شروع کیا جائے گا، پروگرام کو احساس وظائف

پالیسی کے تحت مرتب کیا گیا ہے جس میں لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کے لیے

زیادہ وظیفہ مختص کیا جائے گا۔ احساس تعلیمی وظائف پروگرام کے تحت

پرائمری سکول کے لڑکوں کے لیے 15سو روپے جبکہ لڑکیوں کے لیے 2 ہزار

روپے وظیفہ سہ ماہی بنیادوں پر دیا جائے گا۔ سیکنڈری سکول کے لڑکوں کو

2500 روپے اور لڑکیوں کو 3 ہزار جبکہ ہائیر سیکنڈری سطح کے لڑکوں کو

ساڑھے 3 ہزار اور لڑکیوں کو 4 ہزار سہ ماہی وظیفہ ملے گا۔ یہ وظائف ان

بچوں کی ماؤں کو بائیو میٹرک کے ذریعے دیے جائیں گے جن کی سکول میں

حاضری 70 فیصد ہو گی۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ماضی میں

بچوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی، موجودہ حکومت کی کوشش ہے غریب

بچوں کو تعلیم سے آراستہ کرے۔

=-،-= 23 فیصد زائد ٹیکس وصولی خوش آئند امر ، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران 850 ارب روپے

ٹیکس اکٹھا کیا گیا جو کہ مقررہ ہدف سے 23 فیصد زیادہ ہے۔ وزیراعظم عمران

خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں ٹیکس

وصولیوں سے متعلق خوش خبری سنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو

نے جولائی اور اگست 2021ء کے دوران مجموعی طور پر 850 ارب روپے

ٹیکس جمع کیا۔ عمران خان نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں جمع ٹیکس مقررہ ہدف

سے 23 فیصد زیادہ ہے۔ جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں جمع

ٹیکس میں 51 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیکس وصولی کی

اسی شرح سے 5 ہزار 829 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف انشاء اللہ حاصل ہو

جائے گا۔

=-،-=بلوچستان کی خوشحالی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے

وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں امن و امان کی صوتحال میں مزید

بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایات جاری کرتے

ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات

کر رہی ہے، بلوچستان کی عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا ترقیاتی پیکیج پیش

کیا گیا۔ وزیرِاعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے ملاقات

کی جس میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال و جاری ترقیاتی منصوبوں

پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں امن و امان

کی صوتحال میں مزید بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی

ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی

کیلئے اقدامات کر رہی ہے، بلوچستان کے عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا

ترقیاتی پیکیج پیش کیا گیا، ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان بلوچ کسانوں کی

معاونت کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں زراعت کی ترقی یقینی بنائے گا۔

احساس تعلیمی وظائف پروگرام ، احساس تعلیمی وظائف پروگرام

احساس تعلیمی وظائف پروگرام ، احساس تعلیمی وظائف پروگرام

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply