پاکستان امریکہ کو کسی طور اڈے نہیں دیگا، کپتان کا دبنگ اعلان بنا ٹاپ ٹرینڈ 0

احتساب پر سمجھوتہ ناممکن،ٹیکس دہندہ ہمارے لئے وی آئی پی،عمران خان

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے اپوزیشن کو گرفتاریوں پر جمہوریت یاد آجاتی ہے،یہ سارے چور گرفتاری کے بعد منڈیلا بن جاتے ہیں ،جمہو ریت کو کوئی خطرہ نہیں ۔

پاکستان کو جلد ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ ہمیں گیس کی قیمتوں میں اس لئے اضافہ کرنا پڑا کیونکہ کوئی گیس کمپنیوں کو قرضہ دینے والا نہیں تھا۔ وزارت اور وزیرعظم آفس کے اخرات 10فیصد کم کر دیئے ہیں.

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا۔

بعد ازاں ٹیکس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے وی آئی پی ہیں۔ اگر اپنے آپ کو نہ بدلا تو ہمارے حالات مزید بدتر ہو جائیں گے۔

ملک میں سترہ لاکھ فائلرز ہیں جو پوری قوم کا بوجھ نہیں اٹھا سکتے، جس کی وجہ سے عام آدمی پرزور پڑتا ہے آج امیر اور غریب برابر ٹیکس دے رہے ہیں جوغلط ہے ملک میں صرف 72 ہزار افراد 2 لاکھ روپے سے زیادہ آمدنی ظاہر کرتے ہیں۔

ہم نے ریاست مدینہ کے نظریے اوراصولوں کو ہی نہیں سمجھا جسکی وجہ سے مسلمان 700 برس دنیا کی بہترین قوم رہے ۔ اس کی بڑی وجہ خیرات اور ٹیکس کا نظام تھا.

مغربی ممالک میں آج یہی نظام رائج ہے ہمارے ملک میں ٹیکس نہ دینے کی وجہ سے امیر امیر تر ہورہا ہے جبکہ غریب غریب تر ہورہا ہے.ہمیں اس نظام کو ملک میں رائج کرنا ہے۔

Leave a Reply