اثاثہ جات کیس ،اکرم درانی نیب میں پیش ، ایک اور کیس کھل گیا

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وفاقی وزیر اکرم خان نے نیب کے سامنے پیش ہو

کر بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیرکیخلاف ایک اور

کیس کھول دیا۔جمعرات کو سابق وزیر اکرم خان درانی کو آمدن سے زائد اثاثہ جات

کیس میں طلب کیا گیا ۔ سابق وزیر نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش

ہوئے تو اکرم درانی کے خلاف بطور وزیر ہائوسنگ مساجد کے پلاٹ الاٹ کرنے

کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ۔ذرائع نے بتایاکہ سابق وزیر کے خلاف آمدن

سے زائد اثاثوں کی تحقیقات بھی ہو رہی ہیں۔نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہاکہ مجھے نیب نے اسلام آباد میں مساجد

کے پلاٹ الاٹ کرنے پر بلایا ہے۔ جس طرح میں نے وزارت چلائی سب جانتے

ہیں۔مجھے اتنی عزت دی ہے جسکا کیا بتائوں چائے بھی پلائی بسکٹ بھی کھلائے

ہیں۔نیب والوں نے محبت والی باتیں بھی کی ہیں۔آپ میں نقص ہوتو اسکا خوف ہوتا

ہے۔ اللہ پر ایمان ہو توخوف نہیں ہوتا۔مجھے جو عزت دی وہ میں اپنی قیادت کو

بھی بتائوں گا۔پشاور میٹرو ایک عجوبہ ہے جو ہوا میں اڑ گیا۔بلین ٹری میں جو

کرپشن ہوئی اسکا تمام ریکارڈ نکلوائیں گے۔نیب آرڈیننس میں جہاں کمزوریاں

ہیں،اسکی اصلاح ہونی چاہیے۔نیب قانون میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ٹی وی پر

پرسوں سے یہ باتیں چل رہی تھیں کہ کری روڈ پر چھ مساجد کی نشاندہی کی تھی۔

مساجد کے معاملے پر فیصلہ کمیٹی کرتی ہے جو بورڈ کو بھجواتی ہے۔مساجد کی

الاٹ منٹ میں وزیر کا کوئی عمل دخل نہیں۔مولویوں کے ساتھ میری قربت ہے۔

Leave a Reply