پاکستان، روس، چین، ایران، افغانستان، ترکی کا اتحاد لازمی، حامد موسوی

پاکستان، روس، چین، ایران، افغانستان، ترکی کا اتحاد لازمی، حامد موسوی

Spread the love

کوئٹہ (جے ٹی این آن لائن نیوز) اتحاد لازمی حامد موسوی

سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ

موسوی نے کہا ہے دشمن کا سب سے بڑا ہتھیار تفرقہ ہے، افغانستان سے امریکی

انخلاء اور کالعدم جماعتوں کی نفرت انگیز کارروائیوں میں تیزی کی کڑیاں ملتی

ہیں، گلگت بلتستان میں دہشت گردوں کی کچہریاں اور آزاد کشمیر الیکشن میں

کالعدم جماعتوں پر حکومت اور اپوزیشن کی نوازشات قومی سلامتی کیلئے چیلنج

ہیں، انسانی نسلوں کی تباہی کا سامان ہمہ آوردہ تست کے مصداق امریکہ نے ہی

کیا، امریکہ اپنا کام کالعدم دہشت گردوں کے سپرد کر کے جارہا ہے، مرکزی و

صوبائی حکومتیں غلط فہمی دور کریں، کالعدم جماعتوں کی منت سماجت سے

کبھی امن قائم نہیں ہوگا-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

قائد ملت جعفریہ نے کہا اپنے خزانے بھرنے کیلئے ا مریکہ نے افغانستان، عراق

شام، یمن اور لیبیا کو خانہ جنگی میں جھونکا، امریکی قیادت پر جنگی جرائم کا

مقدمہ چلا کر ہرجانہ طلب کیا جائے، دنیا کو امریکی استعمار سے بچانا ہے تو

پاکستان، روس، چین، ایران، افغانستان اور ترکی یورپی یونین طرز کا اتحاد بنائیں،

حکومت کشمیر پر اوسلو طرز کی ثالثی سے محتاط رہے، عالم اسلام کی سربلندی

اوآئی سی کی مضبوطی سے مشروط ہے، اوآئی سی پر لگی خلیجی ریاستوں کی

ذیلی طفیلی ہونے کی چھاپ ختم کی جائے، خانوادہ رسالت ؓ کی مقدس ہستیوں کی

شان میں گستاخی سورج پر تھوکنے کے مترادف ہے، امام موسی کاظم و امام محمد

تقی کے مزارات تحفظ ِاسلام کی شمع بن کر آج بھی کروڑوں مسلمانوں کی زیارت

گاہ، ہدایت کا سرچشمہ اور حاجات کی قبولیت کا وسیلہ ہیں۔

=-،-= دوستی سچے اور ہمدرد انسان سے بناؤ، فرمان مولا علی علیہ السلام

انہوں نے یوم شہادت امام محمد تقی علیہ السلام کی مناسبت سے مجلس باب المراد

سے خطاب کرتے ہوئے مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب کا فرمان

دہراتے ہوئے کہا کہ دوستی اسی سے رکھی جائے جو سچا اور ہمدرد ہو اسی

طرح دشمن کا دشمن دوست بھی ہوتا ہے، چین وہ واحد ملک ہے جو تمام معیارات

پر پورا اترتا ہے، امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو استعمال کیا اور مشکل وقت میں

ہمیشہ بھارت کو ترجیح دی، افغان جنگ کے نقصانات پاکستان نے اٹھائے اور

ثمرات امریکہ نے بھارت کی جھولی میں ڈالنے کی کوشش کی، آج افغانستان میں

کی گئی بھارتی سرمایہ کاری بھی خطرے سے دوچار ہے۔ حکومت نے بعد میں

سراغ لگایا ہم نے پہلے روز ہی کہہ دیا تھا کہ لاہور دھماکہ میں بھارت ملوث ہے،

=-،-= مسلم ممالک امریکہ سے ڈریں نہیں، اسکے خلاف متحد ہو جائیں

سوشل میڈیا پر نفرتوں کا بازار گرم کرنے سمیت پاکستان میں ہونیوالی ہر شرارت

کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ضرور شامل ہوتا ہے، بھارت پاکستان کو نقصان

پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، دوسری جانب کلبھوشن کے رنگے

ہاتھوں پکڑے جانے کے باوجود اسے یہاں سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ آغا سید

حامد علی شاہ موسوی نے کہا جس ذات نے مسلمانوں کو نعمتوں سے نوازا وہ ذات

شیطانی قوتوں سے بچا بھی سکتی ہے، لہذا مسلمان ممالک امریکہ اور اس کے

پٹھووں کی سازشوں کا شکار ہونے کے بجائے متحد ہو جائیں، کسی ایک مسلم

ملک پر حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 80 کے

قریب جماعتوں کو موجودہ اور سابقہ حکومتوں نے خود کالعدم قرار دیا لیکن

حکومتیں محض کھالیں جمع کرنے کی پابندی لگا کر انہیں عوام کی کھالیں اتارنے

کیلئے کھلا چھوڑ دیتی ہیں،

=-،-= کالعدم جماعتیں آج بھی پریشر گروپ بن کر لطف اندوز ہو رہی ہیں

آج بھی کالعدم جماعتیں ہمیشہ کی طرح پریشر گروپ بن کراپوزیشن اور حکومت

کی دوستیوں سے لطف اندوز ہورہی ہیں، حکومتیں صرف شریف آدمی پر ہاتھ

ڈالتی ہیں، جنہیں شیڈول فور میں ڈال کر اور شناختی کارڈ ضبط کر کے انہیں نان

شبینہ سے بھی محروم کر دیا جاتا ہے، ملک دشمنوں کے سہولت کاروں کے

خاتمے کیلئے خدارا نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔ آغا سید حامد علی شاہ

موسوی نے کہا کہ تمام آئمہ اہلبیت کی پیشانیوں پر شہادت کا نشان عظمت آفتاب و

مہتاب کی طرح جگمگا رہا ہے، نویں امام محمد تقی علیہ السلام نے دین و شریعت

کو اہل اقتدار و اغیار کے حملوں سے بچاتے ہوئے صرف 25 سال کی عمر میں

جام شہادت نوش کیا- شیعہ سنی مورخین متفق ہیں کہ امام محمد تقی علم و دانش

اور کمال عقل و ادراک میں اپنے زمانے کے تمام انسانوں سے افضل تھے، علم

تقویٰ زہد سخاوت میں ممتاز و منفرد اور آبا کی مثل تھے، الہی احکام اور دین

مصطفویْ کیلئے امام محمد تقی علیہ السلام کی فدا کاری و جانثاری ہر عہد کے

حریت پسندوں کیلئے مشعل راہ رہے گی۔

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

دریں اثناء ٹی این ایف جے کی کال پر شہادت امام تقی علیہ السلام کی مناسبت سے

ملک گیر ایام تقویٰ کے اختتام پر ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد کی گئیں اور

جلوس تابوت برآمد ہوئے، اس موقع پر تمام شہروں میں آئمہ اہلبیت کی شان میں

گستاخی کے خلاف ماتمی احتجاج بھی کئے گئے، جن میں گستاخان رسول و اہلبیت

کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔

اتحاد لازمی حامد موسوی ، اتحاد لازمی حامد موسوی ، اتحاد لازمی حامد موسوی ، اتحاد لازمی حامد موسوی

Leave a Reply