imran khan

وزیراعظم کی اتحادیوں کے ساتھ مشاورت، پارلیمینٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کو طلب

Spread the love

اتحادیوں کے ساتھ مشاورت

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں

اتحادی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران وزیراعظم نے اتحادی

جماعتوں کے ارکان کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے معاملے پر اعتماد میں لیا۔ اتحادی

جماعتوں کے ارکان سے ملاقات کا ون پوائنٹ ایجنڈا تھا جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں

قانون سازی سے متعلق ارکان کو اعتماد میں لینا تھا،پیر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلالیا گیا جس میں

انتخابی اصلاحات سمیت 30بل پیش کیے جائیں گے۔ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال

سمیت دیگر انتخابی اصلاحات اور مبینہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بل پیش کیا جائے گا۔

منگل کو اتحادی جماعتوں کے ارکان کے ساتھ اجلاس میں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فروغ نسیم، خالد

مقبول صدیقی، سید امین الحق، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد، جی ڈی اے کی جانب سے ڈاکٹر

فہمیدہ مرزا اور مسلم لیگ ق کے مونس الہی شریک تھے۔ ارکان کی جانب سے وزیراعظم عمران

خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اہم قومی معاملات پر متفقہ لائحہ عمل اپنانے کے

عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد

میں ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ منگل کو وزیر اعلی بلوچستان نے

وزیر اعظم کو بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور سیاسی صورتحال پر

تبادلہ خیال کیا۔۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے

ہر ممکن وسائل کی فراہمی یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ صوبہ بلوچستان میں سی پیک

منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔ دوسری طرفحکومت نے پیرکو پارلیمنٹ کا مشترکہ

اجلاس بلانیکا فیصلہ کیا ہے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانیکا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیر

صدارت ہونے والے اتحادیوں کے اجلاس میں کیا گیا۔ہ مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات کو

منظور کروایا جائیگا اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق بل منظورکروایا جائیگا۔

ذرائع نے اتحادیوں سے مشاورتی اجلاس میں کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر اعتماد میں لیا

گیاوزیراعظم عمران خان نے کالعدم تحریک لبیک کے معاملے پر اتحادیوں کا اہم اجلاس (آج) بدھ کو

بھی اسلام آباد میں طلب کرلیا۔ اجلاس میں وزیر قانون اور قانونی ماہرین بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان حکومتی اتحادی جماعتوں کو کالعدم تحریک لبیک کے ساتھ

ہونے والے معاہدے پر اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں وزیرقانون فروغ نسیم اور حکومتی قانونی ٹیم

اتحادی جماعتوں کو کالعدم تحریک لبیک سے ہونے والے معاہدے کی قانونی پوزیشن کے بارے میں

تفصیلی بریفنگ دے گی ۔

اتحادیوں کے ساتھ مشاورت

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply