گرفتارسرکاری ملازم کو ہتھکڑی لگے گی نہ 19 گریڈ کے افسر کو بغیر اجازت حراست میں لیا جائےگا ، چیئرمین نیب

Spread the love

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین قومی احتساب بیورو ( نیب ) جسٹس (ر) جاوید

اقبال نے کہا ہے آئندہ نیب کا ریجنل آفس گریڈ 19 یا اس سے اوپرکے افسر کو از

خود گرفتار نہیں کر ے گا بلکہ اس کیلئے ان سے پیشگی اجازت لی جائے گی ،

کرپشن کے الزام میں گرفتار کسی افسر کو ہتھکڑی بھی نہیں لگائی جائے گی،

بیورو کریسی کا کام ملکی وعوامی مفاد میں پالیسی بنانا ہے، نیب آپ سب کا ادارہ

ہے ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے ملکی معیشت کو نقصان ہو۔ ان خیالات کا

اظہار انہوں نے پنجاب سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں افسران سے خطاب

کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین نیب اور سرکاری افسران کے درمیان کھل

کر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا بیورو کریسی ملک کے لئے ریڑھ

کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، بیورو کریسی کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے ۔

اعلیٰ عدلیہ سمیت ملک کے مختلف اداروں میں اہم ذمہ داریاں سرانجام دی ہیں اس

لئے بیور وکریسی کے مسائل سے آگاہ ہوں ، نیب 1999 میں قائم کیا گیا جبکہ میں

چیئرمین نیب کی حیثیت سے گزشتہ 17 ما ہ سے کام کررہا ہوں نیب ایک خود

مختارادارہ ہے ملکی ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہوگا۔ پراپیگنڈا کیا

گیا نیب کی وجہ سے بیوروکریسی نے کام کرنا چھوڑدیا ہے نیب کے ہزاروں

مقدمات کا جائزہ لیا تو بیوروکریسی کے خلاف سامنے آنے والے مقدما ت نہ

ہونے کے برابرتھے یہ مذموم پروپیگنڈہ تھا جس کا مقصد نیب پرا لزام تراشی

اور بیوروکریسی کی حوصلہ شکنی کرنا تھا ۔ نیب قانون کے مطابق ہرشخص

کی عزت نفس کا احترام کرنے کے علاوہ خدشات کو قانون و آئین کے مطابق

حل کرنے پریقین رکھتا ہے۔ نیب آپ کا اپنا اور انسان دوست ادارہ ہے، کرپشن

کا خاتمہ نہ صرف نیب بلکہ ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے.

Leave a Reply