اب ہرشہری کسی بھی عمارت پرعائد پراپرٹی ٹیکس چیک کرسکے گا

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن اکنامک رپورٹر)

اب ہر شہری کسی بھی عمارت پر عائد کردہ پراپرٹی ٹیکس چیک کرسکے گا،

محکمہ ایکسائز پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگیوں کا تمام ریکارڈ آن لائن

کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، زیادہ پراپرٹی ہونے کے باوجود کم ٹیکس ادا کرنیوالوں

کیخلاف کارروائی کیلئے ڈی جی ایکسائز نے کمیٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔ ذرائع

کے مطابق یہ پراپرٹی ٹیکس چوروں کیلئے بری خبر ہے کیونکہ اب صوبہ بھر

کی پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگیوں کا تمام ریکارڈ آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،

یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن ٹیکس میں تبدیلی نہیں کی گئی، ایف بی آر

شہری ایکسائز کی ویب سائٹ پر جائیداد کا نمبر ڈالیں گے تو ایکسائز کی جانب

سے عائد کردہ ٹیکس، جائیداد کا ایریا اور کیٹگری سمیت تمام ریکارڈ سامنے

آجائے گا، ریکارڈ آن لائن کرنے کا مقصد پراپرٹی ٹیکس چوروں کے خلاف

کارروائیوں کے لیے عوام کو ساتھ شامل کرنا ہے تاکہ شہری زیادہ پراپرٹی ہونے

کے باوجود کم ٹیکس دینے والوں کی نشاندہی کرسکیں جس سے نہ صرف کرپٹ

اہلکاروں و افسران بلکہ ٹیکس چور پراپرٹی مالکان کیخلاف کارروائی عمل میں

لانے میں آسانی ہو گی اس کے ساتھ ساتھ ٹیکس ہدف کی تکمیل میں بھی مدد ملے

گی، ڈی جی ایکسائز مدثر ریاض ملک نے ریکارڈ آن لائن کرنے کیلئے کمیٹی بنا

دی ہے جس میں اربن یونٹ اور ایکسائز کے افسران شامل ہیں۔

Leave a Reply